صحت مند دماغ رکھنے والے افراد ایک مکمل اور بھرپور زندگی
گزارتے ہیں- آپ چاہے ابھی 16 سال کے ہیں یا پھر 60 سال کے٬ یہ آپ کے لیے
بہترین وقت ہے کہ آپ اپنے اور اپنے دماغ کے بارے میں سوچیں- صرف چند باتوں
پر عمل کر کے آپ بھی ایک صحت مند اور تخلیقی صلاحیتوں سے بھرپور دماغ کے
مالک بن سکتے ہیں-
|
|
صحت اور خوشی ایک بہترین زندگی کی بنیاد ہوتے ہیں- لیکن آج کی زندگی میں
خوشی ہمارے لیے ایک خواب کی مانند ہے- آج کی تیز رفتار زندگی میں ہم پر
دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے- خود کو پرسکون رکھیں اور اطمینان سے سلجھائیں- اس
طرح دباؤ میں کمی واقع ہوگی جو کہ آپ کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت
میں بہتری کا باعث بنے گی-
|
|
اپنے جذبات اور احساسات کو جانیے اور انہیں قبول کیجیے- جیسے احساسات ہوں
ان کے مطابق زندگی گزاریے٬ وہ کام مت کریں جس کے لیے آپ کا دل و دماغ راضی
نہ ہو-
|
|
باقاعدگی سے کچھ وقت جسمانی ورزش کے لیے نکالیے- اس طرح نہ صرف آپ کی
جسمانی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ ذہنی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا-
|
|
اپنے روزمرہ کے کاموں کے لیے کچھ وقت کے لیے دوری اختیار کیجیے اور زندگی
کا بھرپور لطف اٹھائیں- اس کے لیے آپ گھر سے باہر کسی تفریحی مقام پر بھی
جاسکتے ہیں-
|
|
سماجی سرگرمیوں کا حصہ بنیں٬ اس سے آپ کی تنہائی اور دباؤ میں کمی واقع
ہوگی- ان سرگرمیوں کے دوران دوسروں کے تجربات کے متعلق آگہی سے دماغ کو
سیکھنے کی ترغیب ملتی ہے-
|
|
صحت مند کھانوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں- غذا تین طریقوں سے آپ کی
توانائی میں اضافے کا باعث بنتی ہے- 1- غذا جسم کو اضافی کیلوریز فراہم
کرتی ہے٬ 2- توانائی میں اضافے کے لیے استعمال کی جانے والی غذائیں جیسے کہ
کیفین ( مختصر مدت کے لیے توانائی میں اضافہ) 3- بہترین غذائیں جسم میں
موجود چربی کو مؤثر طریقے سے جلاتی ہیں-
|
|
متعدد ذہنی ورزشیں اختیار کیجیے٬ مثلاً مسائل کے بارے میں سوچیے یا پھر
ریاضی کے حساب کتاب کے لیے کیلکولیٹر کے استعمال سے گریز کیجیے اور اسے
اپنے دماغ کی مدد سے حل کیجیے-
|
|
ہر نئی چیز کے بارے میں جانیں اور تجربات کریں- یہ بہت بہترین طریقہ ہے
اپنے دماغ کو مختلف قسم کے چیلنجز کے لیے آمادہ کرنے کا- اور جس بھی چیز کو
سیکھنے میں آپ کی دلچسپی ہو اسی کو اختیار کریں- |