موٹر سائیکل بنانے والی معروف امریکی کمپنی ہرلے ڈیوڈسن
نے حال ہی میں بجلی سے چلنے والی اپنی پہلی موٹر سائیکل متعارف کرائی ہے۔
فی الحال یہ موٹر سائیکل مارکیٹ میں فروخت کرنے کے بجائے کمپنی صرف اپنے
مخصوص گاہکوں کو دے گی تاکہ اس کی کارگردگی کو جانچا جاسکے۔
پراجیکٹ لائیو وائر نامی یہ موٹر سائیکل تجرباتی طور پر امریکہ کے روٹ 66
پر چلائی گئی-
|
|
کمپنی کا کہنا ہے کہ“ ہم اپنی اس نئی منفرد موٹر سائیکل کی مدد سے ب ایک
نئی سمت میں داخل ہوگئے ہیں
برطانیہ میں ہرلے ڈیوڈسن رائڈرز کلب کے طرف اس موٹر سائیکل کے حوالے سے چند
تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ کلب کے ممبر ڈیوڈ سکاٹ نے کہا کہ ’یہ ٹھیک ہے
لیکن میں مجھے اس میں حقیقی انجن چاہیے۔‘
کلب کے ایک اور ممبر نے پوچھا کہ یہ کتنا محفوظ ہوگی۔
’بجلی سے چلنی والی یہ موٹر اچھی دکھائی دیتی ہے۔ لیکن میں یہ سوچے بغیر
نہیں رہ سکتا کہ ہمارے مصروف ترین سڑکوں پر خاموش موٹر سائیکل تباہی کا
ذریعہ بنے گی۔‘
|
|
کمپنی کی طرف سے جاری ایک ویڈیو میں موٹر سائیکل کو روٹ 66 پر شور مچائے
بغیر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ |