جتنا بڑا ملک اتنے ہی بڑے کارنامے٬ جی ہاں گوگل کی جاری
کردہ نئی رینکنگ کے مطابق آن لائن جنسی مواد کی تلاش میں بھارتی شہر سب پر
بازی لے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سرفہرست دس میں سے سات شہر بھارت کے ہیں جبکہ پاکستان کا
صرف ایک شہر لاہور چوتھے نمبر پر ہے۔
|
|
یاد رہے کہ گوگل نے 2011 میں جنسی مواد کی تلاش کے حوالے سے جو رینگنگ جاری
کیں تھیں اس کے مطابق سب سے سرفہرست پاکستان کو پایا گیا تھا۔ اور یہ بھی
واضح رہے کہ پاکستان2010 میں بھی سرفہرست تھا۔
نئی فہرست میں لکھنو اور کولکتہ جو اپنی اعلٰی ثقافتی اقدار پر فخر کرتے
ہیں٬ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ پونا پانچویں، نئی دہلی چھٹے،
بنگلور ساتویں، چنائی آٹھویں اور ممبئی نویں نمبر پر ہے۔
|
|
گوگل پرجنسی مواد کی تلاش میں پہلے دس شہروں میں صرف تین غیر بھارتی شہر
ہیں جن میں کولمبو پہلے نمبر پر، پاکستان کا شہر لاہور چوتھے اور ہنوئی
دسویں نمبر پر ہے۔ جنسی مواد کی تلاش میں پہلے ٹاپ 10شہر ایشیا کے ہیں۔ |