خطرناک ترین ملازمتیں٬ جان ہتھیلی پر

آفس میں بیٹھ کر کسی بھی قسم کی ملازمت کرنا بہت آسان ہے٬ اس بات اندازہ اسی سے لگا لیں کہ آپ آرام دہ انداز میں کرسی پر براجمان ہوتے ہیں اور کافی یا چائے کا کپ آپ سامنے ٹیبل پر رکھا ہوتا ہے - لیکن دنیا میں ایسی بھی ملازمتیں ہیں جو کہ کام بھی انتہائی مشکل ہیں اور ان کاموں کے دوران جان جانے کا خطرہ بھی ہر وقت لاحق رہتا ہے- صرف چھوٹی سے غلطی جان جانے کا سبب بن جاتی ہے- چند ایسی ہی ملازمتوں کا احوال آج کے آرٹیکل میں پڑھیے-
 

Electrician
الیکٹریشن کا کام دنیا کی خطرناک ترین ملازمتوں میں سے ایک ہے جس میں جان جانے کا سب سے زیادہ خطرہ رہتا ہے- الیکٹریشن بجلی کے سرکٹ٬ تاروں اور کیبل کے انتہائی قریب ہو کر اپنا کام سرانجام دیتے ہیں- ان کی زندگیوں کو جن وجوہات کی بنا پر سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے ان میں٬ انتہائی بلندی پر کام کرنا٬ آگ لگ جانا٬ بجلی کے جھٹکے لگنا اور کاربن مونو آکسائیڈ جیسی زہریلی گیس کے زیر اثر آجانا شامل ہے- بعض کیسز میں تو دھماکوں کی زد میں بھی آجاتے ہیں-

image


Communications-Tower Climbing
یہ امریکہ کی سب سے خطرناک ترین ملازمت ہے- ان کمیونیکیشن ٹاورز کی تعمیر کے دوران متعدد اموات صرف اس وجہ سے واقع ہوتی ہیں کہ ان پر چڑھنے والے مکمل حفاظتی ساز و سامان سے آراستہ نہیں ہوتے- بعض دفعہ ان ٹاورز کی مرمت یا خاتمے پر بھی ایسا ہوتا ہے کیونکہ اس وقت بھی ملازم ایسے درست مقام کا انتخاب کرنے سے قاصر رہتا ہے جہاں وہ ٹہھر کا خراب آلے کی مرمت کر سکے-

image


Firefighter
فائر فائٹرز تربیت یافتہ امدادی کارکن ہوتے ہیں لیکن ان کی زندگی اس وقت انتہائی خطرے میں ہوتی ہیں جب یہ مختلف عمارات میں لگنے والی آگ یا ان کے گر جانے کی صورت میں اندر پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں - یہ بغیر اپنی جان کی پرواہ کیے ایسی خطرناک صورتحال سے دوچار بچوں اور بڑوں کے بچانے کے لیے کود جاتے ہیں- جلی ہوئی عمارات انسانی جسم کے لیے انتہائی خطرناک ہوتی ہیں کیونکہ ان میں طرح طرح کیمیکل٬ ملبہ اور دھواں موجود ہوتا ہے-

image


Fisherman
الاسکا میں کیکڑوں کو پکڑنے کے لیے ماہی گیری کرنا دنیا کی سب سے خطرناک ترین ملازمتوں میں سے ایک ہے- شاید اب تک ہونے والی سب سے زیادہ اموات کی وجہ بھی یہی ہے- اب آپ یہ بھی سمجھ گئے ہوں گے کہ کیکڑے مہنگے کیوں ہوتے ہیں- لیکن اس کی ایک وجہ اور بھی ہے وہ یہ کہ کیکڑوں کو پکڑنے والے افراد کی زندگیاں اس وقت انتہائی خطرے میں ہوتی ہیں جب وہ ٹھنڈے اور برفیلے پانی میں انہیں پکڑتے ہیں-

image


Truck Driver
ٹرک ڈرائیورز وہ خصوصی افراد ہیں جو ہمیشہ سڑکوں پر ہی رہتے ہیں اور بغیر رکے سفر کرتے ہیں اور پوری دنیا میں سامان کی ترسیل کا باعث بنتے ہیں- انہیں ہمیشہ خراب سڑکوں٬ لاپرواہ ڈرائیوروں اور جاگتی راتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کبھی کبھی انہیں المناک صورتحال سے دوچار کردیتی ہیں-

image


Logging
اس کام میں خطرناکی پورے سال ہی پائی جاتی ہے لیکن یہ موسم گرما اور خزاں کے موسم میں زیادہ خطرناک ہوتا ہے اور اس کام میں سب سے زیادہ اموات بھی جولائی٬ ستمبر اور اکتوبر میں واقع ہوتی ہیں- درختوں کی کٹائی کا کام انتہائی سرد موسم میں کیا جاتا ہے- اس روزگار میں ترقی بھی انتہائی سست ہے- انہیں درختوں کی کٹائی کے لیے جنگلات میں حدود کا خیال رکھنا پڑتا ہے- یہ کٹائی کمرشل صنعتوں کے لیے کی جاتی ہے- پہلے درختوں کو کاٹا جاتا ہے اور پھر انہیں ٹرکوں میں چڑھایا جاتا ہے اور اس کے بعد ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کیے جاتے ہیں-

image


Construction Site Foreman
تعمیرات کی صنعت دنیا کے مشکل ترین شعبوں میں سے ایک ہے- فورمین پروجیکٹ کے تمام انتظامات کا ذمہ دار ہوتا ہے- تعمیراتی سائٹس پر روزانہ ہی مہلک حادثات پیش آتے ہیں- فورمین ہی ورکر کو عمارت کی بلندی سے آگاہ کرتا ہے- اور اگر ورکر کوئی بھی ایک قدم غلط اٹھا لے یا رکھے تو وہ زمین پر آگرتا ہے- ورکر تعمیرات دوران استعمال ہونے والی گاڑی سے گر کر٬ بجلی کا جھٹکا لگنے کی وجہ سے یا زیر زمین دفن ہونے کی وجہ سے بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے- ورکرز دھول اور گیسوں کا شکار بھی بن جاتے ہیں- ان تمام حادثات کا ذمہ دار فورمین ہی کو ٹھہرایا جاتا ہے-

image


Miner
آپ اکثر کان کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے بارے میں ستنے رہتے ہیں اور اسی آپ اندازہ بھی لگا سکتے ہیں کہ یہ کتنا خطرناک ترین کام ہے- کان کن اپنے کام کے دوران مسلسل سلیکا کی گرد کی بڑی بھاری مقدار کا شکار بنتے رہتے ہیں جو کہ پھیپھڑوں میں سوزش کا باعث بنتی ہے- اس کے علاوہ کان کے بیٹھ جانے کی صورت میں متعدد کان کن پھنس جاتے ہیں اور اکثریت موت کا شکار ہوجاتے ہیں-

image


Bodyguard
باڈی گارڈ کی ملازمت دنیا کی مشکل ترین ملازمتوں میں سے ایک ہے جس میں ہر وقت جان جانے کا خطرہ رہتا ہے- مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی خدمات رقم کے عوض حاصل کرتے ہیں اور آپ سوچ سکتے ہیں کہ کتنا مشکل ہے کہ رقوم کے عوض اپنی جان ہتھیلی پر رکھنا- گارڈز پرائیوٹ بھی ہوتے ہیں اور گورنمنٹ کے بھی جو کسی ایک شخص یا مختلف شخصیات کی حفاظت کے لیے مقرر کیے جاتے ہیں- عام طور پر ان کی خدمات سیاسی شخصیات یا امیر ترین افراد حاصل کرتے ہیں- ان افراد کو قتل٬ اغواﺀ٬ ہراساں٬ اپنے گھر میں چوری یا پھر خفیہ معلومات کی چوری کا خطرہ لاحق ہوتا ہے-

image

Painter
پینٹر مختلف رنگوں کی مدد سے چیزوں کو تو خوبصورت بناتا ہے لیکن خود خطرات میں گھرا ہوا ہوتا ہے- اسے اپنی خدمات سرانجام دینے کے لیے مختلف بلندیوں پر چڑھنا پڑتا ہے جہاں سے گر کر یہ زخمی بھی ہوسکتا ہے یا پھر اس کی موت واقع ہوسکتی ہے- اور بعض اوقات تو یہ زندگی بھر کے لیے معذور بھی ہوجاتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

What are some of the most tough and hazardous professions in the world? A cushy office job spells a hot cup of coffee, sales, accounts conferences, technology and a chair to relax and sit on. It is an everyday affair for most people to pick the bags and go to the office. But on the other side of the city there may be a man who is fighting against all the odds to fill the larder in his house.