روسی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ڈائناسورز کے ایسے ڈھانچے
دریافت کیے ہیں جو کہ مختلف اندازوں کے مطابق تقریبا 12 کروڑ سال پرانے ہیں۔
یہ ڈھانچے سائبیریا کے گاؤں شسٹاکووہ سے آٹھ فٹ زمین کے تہہ میں کھدائی کر
کے نکالے گئے ہیں۔ ساںئسدانوں کی ٹیم کو اس کام میں تقریبا تین ہفتے کا وقت
لگا۔
|
|
اس گاؤں کو ڈائناسورز کی دریافت کے حوالے سے سائنسدانوں کا مرکز سمجھا جاتا
ہے اور اس سے قبل بھی یہاں کئی دریافت کی جا چکی ہیں۔
ٹیم کے ڈائریکٹر اولگا فیوفانووا کا کہنا ہے کہ “ یہ ڈھانچے اب تک جڑے ہوئے
ہیں اور بہت بہترین حالت میں پائے گئے ہیں۔
“ اس طرح کے ڈائناسور کے ڈھانچوں کا اتنی بہترین حالت میں دریافت ہونا
انتہائی غیر معمولی بات ہے۔ ہر ایک ڈھانچہ تقریبا دو میٹر سے زیادہ لمبا ہے“-
|
|
اولگا فیوفانووا کے مطابق اس کھدائی کا کام مئی کے اختتام پر شروع کیا گیا
تھا۔ |