کمزور نظر والوں کے لیے ’سمارٹ چشمہ‘

آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے شدید کمزور نظر والے افراد کے لیے اسمارٹ گلاسز بنانے کی سمت میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یہ اسمارٹ چشمے اپنے اردگرد موجود افراد اور اشیا کی تصاویر کے سائز کو بڑھا کر پیش کرتے ہیں جس سے اپنے ارد گرد کے ماحول کی زیادہ واضح تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔

ان گلاسز کے تجرباتی استعمال کے ذریعے چند لوگ اپنے ’گائیڈ ڈاگ‘ کو پہلی بار دیکھنے کے قابل ہو سکے۔
 

image


رائل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلائنڈ پیپل کے مطابق یہ چشمہ ’انتہائی اہم‘ ثابت ہوسکتا ہے۔

ایک 70 سالہ خاتون لین اولیور کو آنکھ کی بیماری ’پروگریسیو آئی ڈذيز‘ ہے جس کی وجہ سے وہ بہت کم دیکھ پاتی ہیں۔ وہ اپنے اردگرد ہونے والی حرکات کو محسوس کرلیتی ہیں لیکن ان کے مطابق ان کی نظر ’دھبا نما اور دھندلائی‘ ہوئی ہوتی ہے۔

ان کا گائیڈ ڈاگ جیس رکاوٹوں اور خطرات سے بچاتے ہوئے انہیں راستہ تلاش میں مدد کرتا ہے لیکن ارد گرد کے بارے میں وہ دیگر معلومات کو نہیں دے سکتا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں محققین نے سمارٹ چشموں میں ایک خاص طرح کے 3 ڈی کیمرے لگائے ہیں۔
 

image

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر سٹیفن ہِكس جو اس منصوبے کی قیادت کر رہے ہیں کا کہنا ہے کہ“ وہ اس تحقیق کو گھر میں استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اور اس کو استعمال کرنے والوں نے بہت اچھی رائے دی ہے“۔
YOU MAY ALSO LIKE:

High-tech glasses that allow the blind to see could be on sale as early as next year. The gadget, which is hoped to cost no more than a smartphone, will allow wearers to ‘see’ movement and facial expressions. It could also help those who are normally confined to their homes navigate shopping centres or simply walk to the corner shop.