خانہ کعبہ کی چابی نیلام

بارہویں صدی میں بنائی گئی خانہ کعبہ کی چابی اٹھارہ اعشاریہ ایک ملین ڈالر(تقریباً ایک ارب چودہ کروڑ) میں فروخت ہوگئی ہے۔

اسلامی آرٹ کی لندن میں نیلامی کے دوران خانہ کعبہ کی چابی کی نیلامی سب سے مہنگے داموں فروخت ہوئی جسے ایک نامعلوم آدمی نے اٹھارہ اعشاریہ ایک ملین ڈالر میں خرید لیا۔

لندن میں سدبی نیلامی مرکز کے ایک ترجمان کے مطابق خانہ کعبہ کی چابی نے اسلامی آرٹ کی نیلامی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

نیلام ہونے والی خانہ کعبہ کی چابی لوہے کی بنی ہے اور اس کی لمبائی پندرہ انچ ہے۔اس چابی پر کنندہ ہے کہ’ یہ اللہ کے گھر کے لیے خصوصی طور پر بنائی گئی ہے۔

خانہ کعبہ کی چابیاں بغداد میں عباسی خلیفوں کے پاس ہوتی تھیں اور انہیں خلیفہ کی طاقت کا ایک منبہ سمجھا جاتا تھا۔
 

لندن میں نیلام ہونے والی چابی خانہ کعبہ کی واحد ایسی چابی ہے جو کسی کی نجی ملکیت میں تھی۔اس کے علاوہ خانہ کعبہ کی اٹھاون چابیاں میوزیم میں موجود ہیں۔

لندن میں ہونے والی نیلامی میں اسلامی آرٹ کی نیلامی سے چالیس ملین ڈالر میں حاصل ہوئے۔خانہ کعبہ کی چابی سب سے زیادہ مالیت میں فروخت ہوئی ہے۔ اسلامک آرٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایڈورڈ گبز نے کہا ہے کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم اسلامک ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ آمدنی کے برابر ہے جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ اسلامی آرٹ کی دنیا میں کتنی ڈیمانڈ ہے

 

YOU MAY ALSO LIKE: