کاکیشیائی کے پراسرار مقبرے

کاکیشیائی (Caucasus) یورپ اور ایشیا کی سرحد پر واقع ایک ایسا مقام ہے جو کہ بحر اسود اور بحر قزوین کے درمیان واقع ہے- مغربی کاکیشیائی 2 لاکھ 75 ہزار ہیکٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس کے انتہائی مغربی حصے میں ایک پہاڑی سلسلہ موجود ہے جو کہ بحیرہ اسود کے شمال مشرق میں 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے-

یہ پہاڑی سلسلہ یورپ کے چند بڑے پہاڑی سلسلوں میں سے ایک ہے - اور اس علاقے سے آج تک بہت کم لوگوں کا گزر ہوا ہے-
 

image


یہاں ہزاروں کی تعداد میں ایسے قدیم اور پراسرار اسٹرکچر موجود ہیں جن کی تاریخ کئی صدیوں پرانی ہے-

آثار قدیمہ کے ماہرین آج تک یہ راز نہیں جان پائے کہ انہیں کس نے تعمیر کیا؟ ان کی تعمیر کے لیے پتھر کہاں سے لایا گیا؟ اور انہیں تعمیر کرنے کا حقیقی مقصد کیا تھا؟ سائنسدانوں کے درمیان اس حوالے سے صرف قیاس آرائیاں پائی جاتی ہیں-

روسی باشندے ان اسٹرکچر کو ڈولمینز ( dolmens ) کے نام سے پکارتے تھے جس کا مطلب “ پورٹل مقبرے “ ہوتا ہے- لیکن اس نام کے باوجود اس بات کا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں کہ واقعی یہ تدفین کے لیے تمیر کیے گئے تھے یا پھر یہاں مردوں کو دفتایا جاتا تھا-

آثار قدیمہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ “ ان مقبروں سے ملنے والے قدیم برتنوں اور انسانی باقیات سے معلوم ہوتا ہے ان مقبروں کی تاریخ 4 ہزار سے 6 ہزار سال پرانی ہے- لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ یہ اشیا ان مقبروں میں بعد میں کسی نے ڈالی ہوں“-

اگرچہ اس وقت پوری دنیا میں لاتعداد اقسام کے مقبرے موجود ہیں لیکن کاکیشیائی کے مقبروں کی فن تعمیر انتہائی منفرد قسم کا ہے- ان مقبروں کی تعمیر cyclopic پتھروں سے کی جاتی تھی- ان پتھروں کا استعمال کارنر بنانے کے لیے کیا جاتا تھا-
 

image

ایک چیز جو تمام مقبروں میں مشترک تھی وہ مقبروں دیوار میں گول سوراخ کا ہونا تھا- اس کے علاوہ تقریباِ ہر مقبرے کو سامنے کی جانب سے پتھروں کی چھوٹی سی دیوار بنا کر بلاک کیا گیا ہے- بعض جگہوں پر یہ دیوار ایک میٹر کی بلندی پر بھی تھی-

اس علاقے سے ملنے والے برتن لوہے اور کانسی کے تھے جبکہ یہاں سے کانسی کے اوزار٬ سونے٬ چاندی اور قیمتی پتھروں سے بنے زیورات بھی پائے گئے-

یہاں موجود ہر اسٹرکچر کا وزن تقریبا 15 سے 30 ٹن ہے اور کوئی ایسا راستہ نہیں پایا گیا جس سے گزر کر ان بھاری بھرکم پتھروں کو یہاں تک لایا گیا اور نہ ہی اس بات کا کوئی ثبوت ہے کہ یہ بھاری پتھر کس طرح اٹھا کر یہاں تک پہنچائے گئے-

یہ پتھر اتنے متوازن انداز میں رکھے گئے ہیں کہ انسان متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا٬ یہاں تک کہ 2007 میں ان مقبروں کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس جدید دور میں تمام تر ٹیکنالوجی ہونے کے باوجود ماہر تعمیرات پتھروں کو اسی طرح متوازن انداز میں رکھنے میں ناکام رہے-

اسی وجہ سے ان مقبروں کی تعمیر آج تک ایک پراسرار راز ہے-
 

image

Vladimir Markovin آثارِ قدیمہ کے ماہر ہیں اور انہوں نے یہ راز جاننے کے لیے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ وقف کیا ہے-

ولادمیر کے مطابق یہ لوگ مٹی کے گھروں میں رہتے تھے٬ زمین پر کاشت کیا کرتے تھے٬ انہیں کسی قسم کے برتن بنانے کا کوئی فن نہیں آتا تھا لیکن یہ تعمیرات کرنا جانتے تھے اور ان کے ڈیزائن انتہائی متاثر کن ہوا کرتے تھے-
YOU MAY ALSO LIKE:

The Western Caucasus, extending over 275,000 ha of the extreme western end of the Caucasus mountains and located 50 km north-east of the Black Sea, is one of the few large mountain areas of Europe that has not experienced significant human impact. Yet dotted within the pristine landscape are thousands of ancient megalithic structures built many millennia ago.