گزشتہ کچھ عرصے سے مریخ پر عام انسانوں کو بھیجنے کی
تیاریاں کی جارہی ہیں اور اب حال ہی میں امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب
سے مستقبل میں مریخ پر ہوائی جہاز کو اتارنے کی ٹیکنالوجی کا بڑی حد تک
کامیاب تجربہ بھی کیا گیا ہے۔
یہ جہاز اڑن طشتری کی طرح نظر آتا ہے اور اسے ایک غبارے کی مدد سے فضا میں
بھیجا گیا ۔
|
|
اڑن طشتری نما اس جہاز میں ایک پیراشوٹ بھی نصب کیا گیا اور تجربے کا مقصد
مریخ پر جہاز اتارنے کے دوران پیراشوٹ کی مدد سے اس کی رفتار کو کم رکھنا
تھا۔
لو ڈینسٹی سپرسونک ڈی سیلیٹر’ایل ڈی ایس ڈی‘ نامی اس جہاز کو بحر الکاہل
میں 35 کلومیٹر بلندی پر راکٹ سے الگ کیا گیا۔
امریکی ریاست ہوائی میں کیے جانے والے اس تجربے میں تمام آلات نے صحیح کام
کیا البتہ پیراشوٹ مکمل طور پر کھلنے میں ناکام رہا۔
|
|
ناسا نے امید ظاہر کی ہے کہ اس تجربے کی مدد سے مستقبل میں مریخ پر وزنی
جہاز اتارنے میں مدد ملے گی۔
ناسا اس وقت مریخ پر ڈیڑھ ٹن وزنی خلائی جہاز لینڈ کرانے کی صلاحیت رکھتا
ہے۔ جبکہ مریخ پر انسان جاتے ہیں تو اس نئی کامیاب ٹیکنالوجی کی مدد سے دس
ٹن تک وزنی جہاز کو مریخ پر اتارنا ممکن ہو سکے گا۔ |