امریکہ کی خفیہ فوج ’’ داعش‘‘کی اشتعال انگیزی شرمناک؟

مذہب اسلام کو دھشت گرد مذہب میں تبدیل کرنے کیلئے امریکہ کی طرف سے نئے نئے حربے استعما ل کئے جاتے ہیں،اس کیلئے اس نے کبھی اسلامی حلیہ شکل میں القاعدہ کو منظر عام پر لایا تو کبھی طالبان کا اسلامی چہر ہ دنیائے عوام کے سامنے پیش کرکے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشیش کی۔اسلامی تعلیمات سے خوف زدہ امریکہ اپنے لئے خوش حالی چاہتا ہے۔ تو دوسروں کو دھشت گردی کی آگ میں دکھیلنا چاہتا ہے۔اس کیلئے وہ اپنا کھیل اسلامی لباس میں کھیلتا ہے۔پہلے وہ اسلامی چہرے بناتا ہے۔کیسٹوں سے ان کی تشہیر کرتا ہے۔ان کے ذریعہ پوری دنیا میں دھشت گردی پھیلاکر اپنے مقصد کو حاصل کرتا ہے۔ اس کا کھیل یہ ہے کہ وہ اپنے ملک امریکہ میں امن رکھنا چاہتا ہے باقی غیر امریکہ میں بد امنی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔نئے نئے زاویہ سے اسلامی شکل ، لباس و حلیہ میں لوگوں و تنظیموں کو پیدا کیا جاتا ہے مسلم ملکوں کوان ہی حلیہ کا استعما ل کرکے انہی سے ان کو کچلتا ہے۔جہاں وہ حملہ آور ہوکر قابض ہوتاہے۔ وہاں بدامنی کے علاوہ اس کو کو ئی اور چیز پسند ہی نہیں۔ پوری دنیا کے مسلم حکمرانوں کو کس کس طرح بے آبرو کرکے اقتدار سے نا صرف بے دخل کیا گیا۔ بلکہ ان کا اذیت ناک طریقہ پر قتل بھی کرایاگیا۔مسلم ملکوں و حلقوں میں بے ڈھرک گولیوں کی برسات کرنا ، ہوائی حملے کرنا ،راکٹ داغنا، انسانیت سوز مظالم ڈھانا، پھر انسانیت کا ڈھنڈورہ پیٹا،نا کردہ گناہوں میں ان کو پھانسانا، ان کا ایک مشغلہ بن گیا ہے۔وقفے وقفے بعدالقاعدہ و طالبان کے نئے نئے چہرے پیدا کرنا ، پھر ان کی تشہیر کرنا،اس سے خوف دلانا،پھر مقصد پورا ہونے پر ان کو ختم کرانے کیلئے رائے عامہ کی واہ واہ ہی لُولٹنا۔جو ایک شرمنا ک طرز اختیار کرگیا ہے۔اس سے مسلم دنیا اتنی اوب چکی ہے۔کہ اب مجاہد و دھشت گرد لوگ امریکی طالبان ، امریکی القاعدہ، امریکی لشکر طیبہ ، امریکی الشباب ، امریکی داعش ہی نظر آنے لگے ہیں۔جو مذہب اسلام دھشت گرد بنانے کیلئے کوئی بھی کسر نہیں چھوڑرہے ہیں۔ اسلامیہ حلیہ لوگ اس وقت جو کچھ کررہے ہیں۔اس کا مذہب اسلام سے دور کا بھی واستہ نہیں۔حرکتیں غیر اسلامی ، مگر حلیہ اسلامی ہے۔یہ ایک امریکہ کا کھلا فریب ہے۔جس کو اب سمجھنے کی ضرورت ہے۔عراق میں شعیہ و سنیوں کا قتل عام کرایا جارہا ہے۔سازش کار اسلامی لباس میں چھپ کر اپنی شناخت اسلامی بنا کر قتل عام کا الزام مسلمانوں کے ہی سرتھوپ رہے ہیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ امریکی ذرائع ابلا غ سے جاری خبر جس میں کہاگیا ہے کہ داعش پورے خطہ کیلئے خطرہ ہے۔اس کا مطلب سمجھنا چاہئے۔اس کے دھشت گرد چہرے کے مذنظر اب بلیک میکنگ کی جائے گی۔مغربی ذرائع ابلاغ اس حقیقت کو بھی اجاگر کردیا کہ داعش کا اگلا نشانہ سعودی عرب ہے۔داعش آن لائن نقشہ بھی اخبار کے ذریعہ پیش کیا گیا۔خلافت و اسلامی حکومت کا خوبصورت خواب خبر میں سجایا گیا ہے۔آخر داعش کے خبریں امریکی ذرائع ابلاغ کیوں مشتہر کررہا ہے۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ جو اسلام دشمن ۔اسلام کا لباس پہنے ہوئے ان کے حقائق کی واضح جانکاری امریکی انتظامیہ کو بہ خوبی ہے۔بہرحال القاعدہ، طالبان، لشکر طیبہ، الشباب، اسلامی ریاست برائے عراق و شام کا اسلامی لباس اتاردیا جائے۔ تو یہ لوگ یہودی و نصریٰ ہی نظر آئیں گے۔جو مذہب اسلام کو دھشت گرد میں تبدیل کرنے کیلئے ان اسلامی حلیہ نقاب پوش لوگوں کا استعمال کرکے اپنے مفاد کی تکمیل کررہے ہیں۔فی الوقت مسلمان امریکی کی نئی شکل کو پہنچان کر اسلامی لباس لوگوں کے پتلے نذر آتش کرکے پنا احتجاج درج کریں۔ کیونکہ یہ سب امریکہ کے مکھوٹے ہیں۔ اس کے ذریعہ مذہب اسلام کو دھشت گردمذہب میں تبدیل کرنے کیلئے ایک سازش کے تحت تیار کیا گیاہے۔جس کا مقصد مسلمانان ِ عالم وامن کے علمبر دارمذہب اسلام کو بدنا م کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ اب تازہ داعش کے ذریعہ پھیلائی جارہی اشتعال انگیزی ہے جس کا شرمناک چہر ہ بے نقاب ہوکر سب کے سامنے آگیا ہے۔
Ayaz Mehmood
About the Author: Ayaz Mehmood Read More Articles by Ayaz Mehmood: 98 Articles with 79772 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.