آپ جب میرا یہ مضمون پڑھیں گے تو
رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو چکا ہو گا۔آج میں سوچا کیوں نہ رمضان کے
مہینے کے بارے میں کچھ لکھا جائے۔اﷲ تعالیٰ کی طرف سے دینا کے تمام
مسلمانوں کے لئے بہت بڑا انعام ہے۔ہمیں چاہیئے کہ ہمیں اس رمضان کا پورا
پورا فائدہ اٹھائیں۔ورنہ تو ہم میں سے کئی بد قسمت لوگ ایسے ہیں۔جواس مہینے
میں بھی اﷲ کی نعمتوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔یہاں میں ایک حدیث کا حوالہ
دیتا ہوں کہ اگر لوگوں کو رمضان کی حقیقت معلوم ہو جائے تو لوگ سارا سال
رمضان کی خواہش کریں۔دوستو رمضان کا مہینہ ہمارے لئے سال میں ایک مہینہ
مہمان کے طور پر آتا ہے۔اور ہمارے لئے بے شمار نعمتیں اور برکتیں لاتا
ہے۔اس مہینے میں مسجدوں کی رونق بھی دوبالا ہو جاتی ہے۔اور ہم مسلمان اس
مہینے کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔اور اس مہینے میں کی گئی
ہر نیکی کا ثواب ستر گنا زیادہ ملتا ہے۔
حضرت سلمان فاری ؒفرماتے ہیں کہ نبی حضرت محمد ﷺ نے شعبان کی آخری تاریخ
میں ہم سے فرمایا کہ آپ پر ایک مہینہ آ رہا ہے جو بہت بڑا مہینہ ہے اور اس
میں ایک رات (شب قدر) جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔اور اس مہینے کی برکتوں سے
ہر فرض کا ثواب ستر فرضوں کے برابر ہے اور اس مہینے میں نفلوں کا ثواب بھی
فرضوں کی صورتوں میں ملتا ہے۔یہ مہینہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کرنے والے
کو جنت ملتی ہے۔دوستو اس مہینے میں آپ غریبوں کا بھی خیال رکھیں خاص طور پر
اپنے غریب رشتہ داروں اور محلہ داروں کا۔اس مہینے کی برکت یہ بھی ہے کہ اس
میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے۔آپ اس مہنیے میں اﷲ تعالیٰ سے اپنے رزق
کی بھی دعا کریں۔روزہ ڈھال ہے اور اس کے رکھنے کا ثواب اﷲ تعالیٰ خود سے
دیں گے کیونکہ روزہ خالصتاً اﷲ تعالیٰ کے لئے ہے۔
اس مہینے آپ روزداروں کے لئے افطاری کا بھی بندوبست کریں۔کیونہ کسی روزہ
دار کا اگر روزہ افطار کروایا جائے تو یہ گناہوں سے معافی اور خلاصی کا سسب
بنتا ہے۔اور روزہ افطار کروانے والے شخص کو روزہ دار جتنا ثواب ملے گا۔روزہ
دار کے ثواب میں بھی کچھ کمی نہ کی جائے گی۔اگر آپ زیادہ اسطاعت نہیں رکھتے
تو صرف ایک کجھور یا پانی سے بھی کسی کاروزہ افطار کروا دیں۔
اس مہینے کا پہلا حصہ اﷲ تعالی کی رحمت کا ہے دوسرا حصہ مغفرت کا ہے اور
آخری حصہ جہنم سے آزادی کاہے۔پھر ہم کیوں نہ اس مہینے سے پورا فائدہ
اٹھائیں۔یہ تو ہمارے لئے اﷲ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے۔اس مہینے میں زیادہ
سے زیادہ استغفار اور کلمہ طیبہ کا ورد کرو۔نماز کی پابندی اور تراویح کا
بھی احتتام کیا جائے۔جنت کی طلب اور جہنم سے بچنے کے لئے اﷲ تعالیٰ سے پناہ
مانگو۔اگر ہیلتھ کے حوالے سے دیکھا جائے تو بھی اس مہینے سے کئی فوائد حاصل
ہوتے ہیں۔روزہ رکھنے سے معدے کو مکمل آرام میل جاتا ہے۔جسے عام زندگی میں
تو مشکل سے آرام کا موقع ملتا ہے ہے۔کیونکہ ہم کچھ نہ کچھ کھاتے رہتے
ہیں۔بسیار خوری ہم سب ہی کرتے ہیں اس سے اس مہینے میں نجات مل جاتی ہے۔
اب ذرا اب اپنی زندگی کو بھی دیکھیں کہ باقی ماہ آپ نے اپنی زندگی کیسے
گذاری ہے کہ اﷲ تعالی کے احکامات کی پیروی کی ہے۔اگر نہیں تو یہ مہینہ آپکو
اﷲ سے معافی مانگنے کا بھر پور موقع دیتا ہے۔
اگر آپ نے زندگی میں فرض نمازیں بھی نہیں پڑھیں تو اب اس مہنیے میں شروع کر
دیں۔اپنے تمام کبیرہ گناہوں سے توبہ کریں حتیٰ کہ اپنی تمام بری عادات کو
خیر آباد کہ دیں۔اور اﷲ کے نیک بندے بن جائیں۔
روزے میں اپنی آنکھ،کان،زبان اور ہاتھ پر بھی کنٹرول رکھیں ورنہ روزہ کی
افادیت سے بھر فائدہ نہ ہو سکے گا۔آخر میں میری دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ تمام
مسلمانوں کو رمضان المبارک کا بھر پور استقبال کرنے اور اس مہینے میں بے
شمار نیکیاں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔
|