اسلام اور عورت

آج میں اپنے اس عنوان کو اس عورت کے نام کرنا چاہتی ہوں جو ماں کے روپ میں ہ تو شفقت ہے بیٹی ہ تو رحمت ہے بہن کے روپ میں ہے تو غیرت ہے اور اگر بیوی کے روپ میں ہے تو اپنی آئندہ نسلوں کی امین ہے۔ جی ہاں اس عورت کے نام جس نے پغمبروں، ولیوں، شہدا اور اولیا کرام کو پیدا کیا جن عورتوں نے خود کو تکلیف میں ڈالا پر اپنے بچوں کو با وضو ہو کر دودھ پلایا اس عورت کے نام جس نے بغیر باپ کے بچے کہ پیدا کیا ہے اور اس کی پاکیزگی کی گواہی اسی کے پیدا ہوتے بچے نے دی ہے۔

آج کے اس پڑھے لکھے(جہالت زدہ)دور میں جب ہم چاروں طرف برائیوں میں گر چکے ہیں تباہی ہمارے گھروں کی دہلیز کو پار کر چکی ہے تو اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ آج کی عورت نے خود کو شوپیس بنا کر رکھ دیا ہے آزادی کے نام پر خود نمائشی کا لبادہ اوڑھ لیا ہے آج کی عورت نے اپنے بچوں کو پیدا ہونے سے پہلے ہی ڈانس، میوزک اور عیاشی کا سبق سیکھا دیا ہے اکلو تا اور لاڈلا کہہ کر اسے جہاد سے دور کر دیا ہے اسے اسلام سے ناآشنا کر دیا ہے

عورت تو وہ ہے جس نے اسلام کے نام پر خاندانوں کو قربان کر دیا، جس کا بال نظر آتا تو سورج نہیں تھا نکلتا، عورت تو وہ تھی جس کے بچے نے ماں کے پیٹ میں ٧ سپارے زبانی یاد کر لئے تھے عورت تو وہ تھی جسکی بے گناہی کا ثبوت اﷲ نے وحی کے زریعے دیا۔

آج ہمیں ضرورت ہے تو صرف اس بات کی کے عورت کو جگایا جائے جس نے اپنی عظمت کو داؤ پر لگا دیا ہے جو ایک محمد بن قاسم پیدا کر کے ہمیں اس تباہی سے بچا دے ایک حسین پیدا کر کے اسلام کا سر بلند کر دے ان نظروں کو نیچا دیکھا دے جو ہمارے دین کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوشش میں ہیں، ایک موسیٰ پیدا کر دے جو فرعون کے گھر میں پل کر اﷲ کی وحدانیت کو للکارنے والوں کو ان کے انجام تک پہنچا دے۔ اور ایسا صرف اسی صورت ہو سکتا ہے جب ہم با پردہ ہو کر اسلام کی حدوں کو جان کر مقابلے کے لیے نکلیں ،جب تک عورت خود کو نہیں چھپائے گی تک تباہی ختم نا ہو گی۔

ہمیں تو اﷲ نے ٧ پردوں میں پیدا کیا ہے جس پر ایک غیر مرد کی نگاہ گناہ کبیرہ ہے ہم پردے میں رہ کر بھی آزادی کا دعوی کر سکتیں ہیں تاریخ بھری پڑی ہے ایسی عورتوں کے کارناموں سے جنہوں نے با پردہ اسلام کو سربلند کیا اسلام جن کی ذہانت کی گواہی آج بھی دیتا ہے جن کی غیرت کے آگے آج بھی ہم سر تسلیم خم ہیں ۔

اسلام تو بہت آسان دین ہے اور یہی آسانی ہمارے دشمنوں کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی ہمیں تنگ ذہن قرار دیا جا رہا ہے ہمیں مادہ پرست کہا جا رہا ہے خدایا ہمیں ہمت دے کہ ہم ان پر ثابت کر سکیں کہ ہمارا دین کیا ہے ہم باپردہ رہ کر بھی سب سے آگے ہیں آج بھی ہماری عورت کمزور نہیں بس تھوڑا راہ سے ہٹ چکے ہیں تھوڑ ی سی گائیڈ لائین ہمیں دنیا کی طاقت ور قوم بنا سکتی ہے ہم ثابت کر سکتے ہیں کہ ہماری عورت با پردہ اور یورپ اور امریکہ کی عورتوں سے آگے ہے

اﷲ ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی ہمت عطا فرمائے آمین
Huma Zabih
About the Author: Huma Zabih Read More Articles by Huma Zabih: 5 Articles with 9103 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.

Islam Aur Aurat - Find latest Urdu articles & Columns at Hamariweb.com. Read Islam Aur Aurat and other miscellaneous Articles and Columns in Urdu & English. You can search this page as Islam Aur Aurat.