جھوٹے وعدے شیطان کے

سورہ النساء ٤ ---- آیہ # ١١٦ تا ١٢١
الله اسے نہیں بخشتا کہ اس کا کوئی شریک ٹھرایا جائے اور اس سے نیچے جو کچھ ہے جسے چاہے معاف فرما دیتا ہے اور جو الله کا شریک ٹھرائے وہ دور کی گمراہی میں پڑا - یہ شرک والے الله کے سوا نہیں پوجتے مگر کچھ عورتوں کو اور نہیں پوجتے مگر سرکش شیطان کو - جس پر الله نے لعنت کی اور بولا قسم ہے میں ضرور تیرے بندوں میں سے کچھ ٹھرایا ہوا حصہ لونگا - قسم ہے میں ضرور بہکا دونگا اور ضرور انھیں آرزوئیں دلاؤں گا اور ضرور انھیں کہونگا کہ وہ چوپایوں کے کان چیریں گے اور ضرور انھیں کہونگا کہ وہ الله کی پیدا کی ہوئی چیزیں بدل دینگے اور جو الله کو چھوڑ کر شیطان کو دوست بنائے وہ صریح ٹوٹے میں پڑا - شیطان انھیں وعدے دیتا ہے اور آرزوئیں دلاتا ہے اور شیطان انھیں وعدے نہیں دیتا مگر فریب کے - ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اس سے بچنے کی جگہ نہ پائیں گے

سورہ ابراہیم ١٤ --------- آیہ # ٢٢
اور شیطان کہے گا جب فیصلہ ہو چکے گا بیشک الله نے تم کو سچا وعدہ دیا تھا اور میں نے تم کو جو وعدہ دیا تھا وہ میں نے تم سے جھوٹا کیا اور میرا تم پر کچھ قابو نہ تھا مگر یہ ہوا کہ میں نے تم کو نہ بلایا تم نے میری مان لی تو اب مجھ پر الزام نہ رکھو خود اپنے اوپر الزام رکھو نہ کہ میں تمہاری فریاد کو پونھچ سکوں اور نہ تم میری فریاد کو پونھچ سکو وہ جو تم نے مجھے شریک ٹھیرایا تھا میں اس سے سخت بیزار ہوں بیشک ظالموں کے لئے دردناک عذاب ہے

سورہ الاعراف ٧ ------- آیہ # ٢٧- ٢٨
اے آدم کی اولاد خبردار تمہیں شیطان فتنہ میں نہ ڈالے جیسا تمھارے ماں باپ کو بہشت سے نکالا اتروا دئیے انکے لباس کہ ان کی شرم کی چیزیں انھیں نظر پڑیں بیشک وہ اور اس کا کنبہ تمہیں وہاں دیکھتے ہیں کہ تم انھیں نہیں دیکھتے ہم نے شیطانوں کو ان کا دوست کیا ہے جو ایمان نہیں لاتے - اور جب کوئی بےحیائی کریں تو کہتے ہیں ہم نے اس پر اپنے باپ دادا کو پایا اور الله نے ہمیں اس کا حکم دیا تم فرماؤ بیشک الله بےحیائی کا حکم نہیں دیتا کیا الله پر وہ بات لگاتے ہیں جسکی تمہیں خبر نہیں
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 128076 views nothing special .. View More