موٹاپے کو بیماریوں کی ماں کہا جاتا ہے اور یہ انسانی جسم
کی ایک ایسی طبی حالت ہے جس میں انسانی جسم پر چربی چڑھ جاتی ہے اور انسان
کا وزن زیادہ ہو جاتا ہے اور توند نکل آتی ہے۔ ذیل میں چند ایسی عادات کا
ذکر ہے جنھیں اختیار کرنے سے ہم موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں۔ لہٰذا ان سے دور
رہیے اور خود کو سدا اسمارٹ رکھیے۔
|
غذائیں کھانے کی ٹیبل پر
آج کل دیکھا گیا ہے کہ کھانے کی ڈشز ٹیبل پر ہی سجا دی جاتی ہیں بجائے اس
کے کھانا کچن سے پیش کیا جائے- ماہرین کے مطابق یہ ایک انتہائی غلط اقدام
ہے کیونکہ اس طرح لوگ 35 فیصد اضافی خوراک کھاتے ہیں- لیکن کچن سے کھانا
لینے کی صورت میں کچھ ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں اور یوں وہ اضافی خوراک
سے بچنے کے ساتھ ساتھ موٹاپے کا شکار بھی نہیں بنتے- |
|
بڑے بڑے نوالے
محققین کے مطابق جو لوگ بڑے بڑے نوالے کھاتے ہیں وہ 52 فیصد اضافی کیلوریز
لے لیتے ہیں ان لوگوں کی نسبت جو چھوٹے نوالے لیتے ہیں اور چبا چبا کر
کھاتے ہیں- غذا کو چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر کے کھانا چاہیے کیونکہ یہ صحت
کے لیے بھی مفید اور لطف سے بھرپور بھی-
|
|
دیر سے کھانا
رات کو دیر سے کھانے کی وجہ سے آپ کھاتے ہی سو جاتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو
تیزابیت اور کھانا ہضم نہ ہونے کی شکایات کا سامنا کرنا پڑتا ہے- سونے سے
قبل اگر آپ کا پیٹ بھرا ہوا ہو تو نطامِ ہضم درست انداز میں اپنا کام
سرانجام نہیں دے پاتا جس کے باعث پیٹ کے حجم میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے-
|
|
نیند
ماہرین کے مطابق چاہے زیادہ نیند لی جائے یا کم دونوں ہی صحت کے لیے
خطرناک ہیں- ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بالغ فرد کے روزانہ 8 گھنٹے لازمی
سونا چاہیے- اگر ہم بات کریں صرف کم نیند کی تو یہ ایک موٹاپے کی بہت بڑی
وجہ ہے- جب آپ کم سوتے ہیں تو آپ میں میٹھی چیزوں کے کھانے کی زیادہ خواہش
پیدا ہوتی ہے اور یوں آپ موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں-
|
|
جذباتی کیفیات کے دوران کھانا
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ شدید غصے کے عالم میں ہوتے ہیں یا پھر آپ پر
اداسی یا مایوسی چھائی ہوئی ہوتی ہے٬ اس دوران خوراک کھانا آپ کی جسمانی
حالت کے لیے بہتر نہیں ہوتا- اس عمل سے ذہنی حالت پر تو کوئی فرق نہیں پڑتا
البتہ آپ کی توند میں اضافہ ضرور ہوجاتا ہے-
|
|
کولڈ ڈرنکس کا استعمال
اگر آپ روزانہ کولڈ ڈرنکس پیتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ خود موٹاپے کو
گلے لگانا چاہتے ہیں- طبی ماہرین کے مطابق روزانہ کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے
موٹاپے کی رفتار میں 5 گنا اضافہ ہوتا ہے کیونکہ مشروبات میں چینی کا
استعمال زیادہ کیا جاتا ہے- اس کے علاوہ کولڈ ڈرنکس کھانے کی خواہش میں بھی
اضافے کا باعث بنتی ہیں اور یوں آپ معمول سے زیادہ کیلوریز حاصل کرنا شروع
کر دیتے ہیں-
|
|
موٹے افراد کی دوستی
ماہرین کے مطابق موٹے افراد کی دوستی بھی خطرناک ہے کیونکہ اس سے آپ کے
موٹے ہونے کے چانس بھی 57 فیصد بڑھ جاتے ہیں- اس کی وجہ یہ ہے موٹاپے کا
شکار افراد کی سرگرمیاں بھی ان کے اپنے حساب سے ہوتی ہیں جس کا شکار آپ بھی
بن سکتے ہیں- اس لیے بہتر ہے آپ اپنی صحت مند سرگرمیاں اپنائے اور انہیں
بھی اپنانے کو کہیں-
|
|
کھانے کے لیے بڑی پلیٹ کا استعمال
کھانے کے لیے بڑی پلیٹ کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے- تحقیق میں
یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ جو لوگ بڑی پلیٹوں کا انتخاب کرتے ہیں وہ کھاتے
بھی پھر وافر مقدار میں ہیں- اور یہ سب ان کی جسمانی ضروریات سے بھی زیادہ
ہے جس کی وجہ سے اضافی خوراک چربی کی شکل اختیار کرلیتی ہے اور یوں پیٹ
باہر کی جانب نکل آتا ہے-
|
|
پروٹین کا کم استعمال
غذاؤں میں پروٹین کی مقدار انتہائی اہمیت کی حامل سمجھی جاتی ہے کیونکہ
انہی کے باعث نظام ہضم درست رہتا ہے- اگر آپ کی غذا میں پروٹین مقدار زیادہ
ہوگی تو آپ اپنی کھانے کی خواہش کو بھی قابو میں رکھ سکتے ہیں اور ایک
متوازن جسم بھی حاصل کرسکتے ہیں- لیکن اگر ایسی غذاؤں کا انتخاب کیا جائے
جن میں پروٹین کی مقدار کم ہو تو پھر آپ بہت سی بیماریوں کا شکار بن سکتے
ہیں جس میں موٹاپا بھی شامل ہے-
|
|
کم چربی والی غذا
عام طور پر ہمارے درمیان یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ زیادہ چربی والی غذائیں
موٹاپے کا سبب بنتی ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر شدید حیرت ہوگی کہ بہت زیادہ
کم چربی والی غذائیں بھی موٹاپے کا سبب بن سکتی ہیں کیونکہ ان میں چینی کا
استعمال زیادہ کیا جاتا ہے- اور آپ جتنی زیادہ چینی استعمال کریں گے اتنے
زیادہ موٹاپے کے قریب ہوتے جائیں گے- |
|