برمودہ ٹرائینگل کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ پراسرار
مقامات میں کیا جاتا ہے اور کتابوں میں سب سے زیادہ ذکر بھی اسی کے بارے
میں ملتا ہے لیکن عجیب بات یہ ہے دنیا کے دیگر پراسرار مقامات کے بارے میں
کم ہی بات کی جاتی ہے- آج ہم آپ کو دنیا کے دیگر پراسرار مقامات کے بارے
میں بتائیں گے-
|
Area 51
ایریا 51 نویڈا میں واقع ہے اور یہ ایک امریکی فوجی اڈہ ہے جو کہ لاس ویگاس
کے شمال میں 80 میل کے فاصلے پر واقع ہے- ایک طویل مدت سے خیال کیا جاتا ہے
کہ یہ وہ جگہ جہاں نیو میکسیکو کے اڑن طشتری کے کریش کے حادثے میں پائے
جانے والے خلائی مخلوق کے اجسام لائے گئے تھے- آج بھی کئی لوگ دعویٰ کرتے
ہیں کہ انہوں نے اس جگہ پر عجیب و غریب روشنیاں دیکھی ہیں- اس ملٹری اڈے کے
ارد گرد گارڈز گھومتے رہتے ہیں اور انہیں نزدیک آنے والے کسی بھی شخص کو
گولی مارنے کا حکم ہے- |
|
Lost City of Atlantis
اٹلانٹس کا گمشدہ شہر واقعی ایک پراسرار شہر ہے جس کے بارے میں کسی کو خبر
نہیں کہ وہ کہاں ہے؟ اس افسانوی شہر کا ذکر افلاطون کی تحریروں میں ملتا ہے
جو کہ 360 قبل مسیح میں لکھی گئیں- اور آج تک اس کی تلاش جاری ہے- افلاطون
کے مطابق یہ ایک نیک معاشرہ تھا اور یہاں کے لوگ اپنی اسی خوبی کے ذریعے
دوسرے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے تھے-
|
|
The Devil's Sea
اس سرزمین پر صرف برمودا ٹرائینگل ہی ایک پراسرار علاقہ نہیں بلکہ جاپان
میں موجود Devil's Sea بھی برمودا سے ہی مشابہت رکھتا ہے- اس جگہ پر بھی
غائب ہونے٬ مقناطیسی بے ضابطگیاں اور عجیب و غریب روشنیوں کے معاملات رپورٹ
کیے گئے ہیں- جاپانی حکومت نے اس مقام کی تحقیقات کے لیے 1952 میں ایک بحری
جہاز the Kaio Maru روانہ کیا تو یہ جہاز بھی غائب ہوگیا-
|
|
Mystery Spot
یہ کیلفورنیا کے علاقے سانٹا کروز کا ایک ایسا پراسرار مقام ہے جو طبعیات
کے قوانین کی سراسر نفی کرتا دکھائی دیتا ہے- یہاں آپ کے ساتھ بہت سی عجیب
و غریب چیزیں ہوتی ہیں جیسے کہ پانی اوپر کی جانب بہتا ہے٬ یا پھر لوگ
سیدھے کھڑے ہوتے ہیں لیکن ظاہر ایسا ہوتا ہے کہ جیسے وہ ترچھے کھڑے ہوں-
ہوسکتا ہے یہ نظروں کا دھوکا بھی ہو لیکن اگر آپ ایک مرتبہ یہاں چلے گئے تو
اس جگہ کو بھلانا آپ کے لیے انتہائی مشکل ہوگا-
|
|
Lake Anjikuni
اس جھیل کا شمار بھی دنیا کے پراسرار مقامات میں کیا جاتا ہے- یہاں گمشدگی
کا ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا- کینیڈا میں واقع اس جھیل کے کنارے 2000
افراد پر مشتمل پورا ایک گاؤں آباد تھا- نومبر 1930 میں نہ جانے کیا واقعہ
پیش آیا کہ یہاں کے تمام افراد اچانک غائب ہوگئے جبکہ ان کی خوراک٬ ساز و
سامان اور ہتھیار سب اپنی جگہ موجود تھے- جب یہاں کھدائی کی گئی تو 7 کتوں
کی لاشیں برآمد ہوئیں جو کہ بھوک سے مرگئے تھے جبکہ گاؤں میں کھانے کی ایک
کثیر مقدار موجود تھی اور انسانوں کی غیرموجودگی میں یہ کتے آسانی کھانا
کھا سکتے تھے- آج تک کوئی نہیں جانتا کہ اس گاؤں کے رہائشیوں کے ساتھ کیا
ہوا-
|
|
Superstition Mountains
یہ پراسرار پہاڑ ایریزونا کے علاقے Phoenix کے مشرق میں واقع ہیں- ان
پراسرار پہاڑوں کی تاریخ 18 ویں صدی سے اس وقت سے جاملتی جب یہ فرض کیا گیا
ہے ایک جیکب والٹز نامی شخص نے ان پہاڑیوں میں سونے کی کان دریافت کی لیکن
اس شخص نے اس کان کا محل وقوع کو اپنی موت تک راز رکھا- ان پہاڑوں کے بارے
میں مشہور ہے کہ یہ شکاری پہاڑ ہیں اور جو بھی یہاں سونا تلاش کرنے جاتا ہے
وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے- وہاں کے مقامی افراد انہیں جہنم کا
دروازہ کہتے ہیں-
|
|
Brown Mountain Lights
یہ پہاڑ نارتھ کیرولینا میں واقع ہے اور 1913 کے آغاز میں اس پہاڑ پر اس کے
نزدیک کچھ پراسرار روشنیاں دیکھی گئیں- ان روشنیوں کی تفصیلات کچھ یوں بیان
کی جاتی ہے کہ بظاہر ان روشنیوں کا کوئی پیٹرن نہیں تھا اور نہ ہی یہ معلوم
ہوتا تھا کہ ان کی ابتدا کہاں سے ہوئی- یہ روشنیاں بہت مقبول ہوئیں-
|
|
Bigelow Ranch
یہ مقام اتھا میں 480 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور انتہائی عجیب و
غریب مقام ہے- یہاں 1950 میں بہت سے عجیب واقعات پیش آئے جس میں اڑن طشتری
کا دکھنا اور جانوروں کے اعضا کا کٹنا شامل ہے- 1994 میں اس وقت ان واقعات
میں تیزی آگئی جب اس جگہ دو افراد نے خریدا- ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے
یہاں اڑن طشتریاں دیکھی ہیں اس کے علاوہ بھی ان لوگوں نے یہاں کئی عجیب و
غریب واقعات دیکھے-
|
|
Michigan Triangle
یہ ایک بہت بڑی جھیل ہے جس کا اپنا ایک پراسرار ٹرائینگل ہے اور اس کی زد
میں آنے والی ہر چیز غائب ہوجاتی ہے چاہے وہ پانی میں ہو یا ہوا میں- سب سے
مشہور واقعہ جو یہاں پیش آیا وہ ایک کمرشل فلائٹ کا تھا- یہ فلائٹ 1950 میں
اس مقام سے گزری اور اس جہاز میں 58 مسافر سوار تھے- لیکن اس کے بعد اس
جہاز کو کبھی دوبارہ نہیں دیکھا جاسکا-
|
|