سمندر میں بنے لکڑی کے گھر

آپ اکثر زمین٬ چٹانوں یا پہاڑوں کی چوٹیوں پر بنے گھر تو دیکھتے رہتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے ایسے گھر دیکھے ہیں جو کہ سمندر میں بنے ہوں- دوسرے معنی میں ایسے کہہ لیں کہ ان گھروں کے چاروں اطراف صرف سمندر ہی سمندر ہے-

پہلی نظر میں دور سے دیکھنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کشتیاں سمندر میں سفر کر رہی ہوں لیکن قریب ہونے پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ کشتیاں نہیں بلکہ لکڑی کے بنے گھر ہیں-
 

image


یہ گھر فلوریڈا کے علاقے میامی میں واقع سمندر Biscayne Bay میں دیکھے جاسکتے ہیں- اور ان گھروں تک رسائی صرف کشتیوں کے ذریعے ممکن ہے-

یہ تقریباِ کیپ فلوریڈا کے ساحل سے تقریباً ایک میل کے فاصلے پر واقع ہیں-

ان گھروں کو Stiltsville کے نام سے جانا جاتا ہے جنہیں ہم بانسوں پر کھڑے گھر بھی کہہ سکتے ہیں- اور یہ بانسوں پر کھڑے گھروں کا ایک منفرد مجموعہ ہے جو کہ سمندر کے اوپر کھڑے ہیں-

اس وقت یہ صرف 7 گھر باقی رہ گئے ہیں جبکہ 1960 میں ان گھروں کی تعداد 27 تھی- لیکن باقی گھر مختلف طوفانوں اور آگ کے باعث اپنا وجود برقرار نہ رکھ سکے- یہ گھر ایک خاموش تاریخ رکھتے ہیں-
 

image

ان گھروں کی تعمیر کا آغاز 1933 میں میامی کے ایک مقبول باشندے Crawfish Eddie Walker نے کروایا- اور اس وقت ان لکڑی گھروں کی تعمیر بانسوں پر کی گئی-

یہ وہ دور تھا جب شراب اور جوے کے لیے منعقد کی جانے والی پارٹیوں پر پابندی عائد تھی- اور اسی وجہ سے شہر سے دور ان گھروں کی تعمیر کی گئی- درحقیقت باقی گھر ایڈی کے دوستوں نے اس کے پڑوس میں تعمیر کروائے اور انہیں “Quarterdeck Club.” کا نام دیا گیا-

لیکن جب غیر قانونی جوے اور یہاں ہونے والی پارٹیوں کے حوالے سے افواہیں پھیلنا شروع ہوئیں تو انہیں بند کروا دیا گیا-

1965 میں آنے والے Betsy نامی سمندری طوفان نے بیشتر گھروں کو تباہ کر دیا- فلوریڈا کی اسٹیٹ نے ان گھروں کے مالکان کو قانونی کاغذات بھی جاری کیے جس میں ان گھروں کے خاتمے (expiry date) کی تاریخ بھی درج تھی جو کہ 1999 کی تھی-
 

image

اس تاریخ کے بعد ان گھروں کے مالکان کو انہیں یہاں سے ہٹانا ہوگا-

لیکن جنوبی فلوریڈا کے باشندے اسے فیصلے کے خلاف متحد ہوگئے اور انہوں نے درخواست دی کہ باقی بچ جانے والے 7 گھروں کو نہ گرایا جائے اور انہیں محفوظ بنایا جائے-

جس کے بعد گورنمنٹ کی جانب سے 2003 میں ایک ایگریمنٹ ان عمارات کے تحفط اور بحالی کے لیے کیا گیا-

اب 7 گھروں کو ایسے ہی چھوڑ دیا گیا ہے لیکن ان گھروں کو مرمت کی ضرورت ہے- یہ گھر اب بھی اس امید پر کھڑے ہیں شاید آنے والے چند سالوں میں کوئی ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھائے گا-
YOU MAY ALSO LIKE:

If you’re ever in Miami, Florida and you want to see something really cool, there’s a place you can go in Biscayne Bay. You’ll have to get there by kayak, jet ski, or boat. It’s about a mile offshore from the Cape Florida Lighthouse.