جنگوں، شہری خانہ جنگی اور انسانی ٹریفکنگ جیسے مسائل نے
متعدد ممالک کو خطرناک ترین بنا دیا ہے تاہم دنیا بھر میں سب سے خطرناک
سمجھے جانے والے ان ملکوں کا یہ واحد چہرہ نہیں بلکہ قدیم ترین دور سے آباد
ان ممالک کی حقیقی خوبصورتی کسی بھی پتھر دل کو نرم کر کے رکھ سکتی ہے۔
اپنے تمام تر مفروضات اور شکوک کو ایک طرف رکھیں اور ان ممالک کا وہ رخ
دیکھیں جن کے بارے میں آپ سنتے تو بہت کچھ ہیں مگر ان کے حقیقی چہرے کے
بارے میں جاننے موقع نہیں ملتا۔
|
پاکستان
کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ آپ پاکستان کو کتنا جانتے ، کتنا سمجھتے ہیں؟
گردوپیش دہشتگردی، انتہاپسندی، فرقہ واریت، کرپشن، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی
یعنی اچھے حوالے کم ہی ہوں گے اور جب آپ اتنے خراب حوالوں کے ساتھ پاکستان
سے اتنی محبت کرسکتے ہیں تو اچھے حوالے سے محبت کو کہاں سے کہاں پہنچا دیں
گے، جس کی کوئی مثال نہیں کیونکہ یہاں دنیا کی سب سے خوبصورت وادی کاغان
بھی ہے، نامعلوم گہرائی والی پریوں کی جھیل سیف الملوک بھی، سربہ فلک برف
پوش چوٹیاں بھی، پرہیبت صحرا بھی یہاں موجود ہیں اور سرسبز وادیاں بھی، یہ
سب کچھ دیکھا ہے آپ نے ؟ نہیں تو ان کی چند جھلکیاں اس ملک کا منفی تاثر
ختم کرنے کے لیے کافی ہیں۔ |
وادی کاغان کی سیف الملوک جھیل |
|
وادی شندور کا خوبصورت نظارہ |
افغانستان
امریکی صدر باراک اوبامہ نے حال ہی میں 2016ء کے اختتام تک تمام امریکی فوج
کو افغانستان سے نکالنے کا اعلان کیا ہے، مگر تیرہ سال تک یہاں رہنے کے
باوجود امریکی تو کیا دنیا کے بیشتر ممالک میں افغان سرزمین کو بہت خطرناک
سمجھا جاتا ہے، حالانکہ لوگ یہاں موجود کوہ ہندوکش اور ہمالیہ کی خوبصورت
چوٹیوں اور یہاں جگہ جگہ موجود پہاڑی چشموں نالوں کے خوبصورت مناظر کو
فراموش کردیتے ہیں۔
|
کوہ ہندوکش کا خوبصورت منظر |
|
افغان ماہی گیر صوبہ لغمان سے گزرنے والے دریائے کابل میں اتر کر اپنے دن
کا آغاز کرتے ہوئے |
یوکرائن
یوکرائن کا جغرافیہ طرح طرح کے نظاروں کی دعوت دیتا ہے، جو کارپیتھین کے
پہاڑی سلسلے سے بحیرہ کریمین تک پھیلا ہوا ہے۔ تاہم یہ ملک حالیہ مہینوں کے
دوران سیاسی انتشار اور غیریقینی صورتحال کے باعث دنیا بھر میں خطرناک
ممالک کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔
|
یوکرائن کے دیہی علاقوں میں اکثر اوقات کنولا کے پھول ماحول کی خوبصورتی کو
بڑھاتے نظر آتے ہیں |
|
بحیرہ کریمین کا ایک خوبصورت منظر |
عراق
عراق دنیا کی قدیم ترین تہذیبی مراکز میں سے ایک ہے یہاں دریاﺅں کے ساتھ
ساتھ پہاڑ، صحرا اور سمندر غرض ہر طرح کی قدرتی خوبصورتی موجود ہے جو یہاں
بم دھماکوں، فرقہ وارانہ کشیدگی اور اب داعش کی خلافت جیسے منفی تاثرات سے
بالکل مختلف اور خوشگوار حیرت کا باعث بنتی ہے۔
|
دیلال برج کردستان |
|
دوکن جھیل، عراقی کردستان کی سب سے بڑی جھیل |
ایران
جب آپ ایران کے بارے میں سوچتے ہیں تو ذہن میں ایک قدامت پسند پوری دنیا سے
لڑنے کے لیے تیار ملک کا تصور ہی ذہن میں آتا ہوگا؟ مگر کیا آپ کو معلوم ہے
کہ مغربی ایشیاء کا یہ ملک ایشیائی چیتے کی نایاب ترین نسل کا گھر بھی ہے،
جبکہ یہاں کی قدرتی خوبصورتی بھی کسی سے کم نہیں۔
|
معدومی کے خطرے سے دوچار ایشیائی چیتا |
|
ایران اور عراق کی سرحد کے درمیان واقع دربندیخان جھیل |
مصر
مصر میں 2011ء کے انقلاب سے قبل جس کے بعد سے یہاں سیاسی انتشار اور
افراتفری کا راج ہے، یہ ملک اپنے اہراموں اور تاریخی پس منظر کی وجہ سے
جانا جاتا تھا، مگر یہاں کی قدرتی خوبصوتی کا احساس بہت کم ہی دیکھنے میں
آتا ہے، جبکہ یہاں کے صحراﺅں سے لے کر ساحلی علاقوں میں رنگ برنگ زمینی
مناظر کسی کو بھی مسحور کرسکتے ہیں۔ |
مصر کے مغربی صحرا کا انتہائی انوکھا اور خوبصورت منظر |
|
سینیائی کے مقام پر بحیرہ احمر کا سبز پانی |
شام
شام میں خانہ جنگی کو اب چوتھا سال چل رہا ہے اور اتنا عرصہ شام کی تاریخی
اہمیت کو بھلا دینے کے لیے کافی ہے۔ زمانہ امن میں اس ملک کو اپنے تاریخی
ورثے کی بناء پر قابل قدر حیثیت حاصل تھی کیونکہ یہ ایسے محل وقوع پر واقع
ہے جو تجارتی اور فوجی لحاظ سے بہت اہم ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں ہر جگہ سے
جیسے سمیری، فارسی، یونانی، رومی اور مسلم عربوں نے اپنی اپنی حکومتیں قائم
کیں۔ |
شام کی وادی اورنتیس میں سکندراعظم کے عہد کے تعمیر کردہ اپیما کھنڈرات |
نائیجریا
نائیجریا کو حال ہی میں بین الاقوامی توجہ اس وقت ملی جب یہاں دو سو ساٹھ
سے زائد لڑکیوں کو بوکو حرام نے اغوا کرلیا، تاہم یہ افریقی ملک اپنی
خوبصورتی کی بناء پر بھی منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ |
ریاست کنڈا میں اگنے والا گل طاﺅس کا درخت |
|
نائیجریا کے سب سے بڑے شہر لاگوس کا سفید ساحل |
ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو
اس ملک میں قیمتی قدرتی وسائل پر قبضے کے لیے بڑے پیمانے پر خانہ جنگی کا
سلسلہ جاری ہے اور سیاسی انتشار اس پر سونے پر سہاگہ کا کام کرتا ہے ، تاہم
گوریلا تشدد اور حملوں سے قطع نظر یہ ملک اپنے سرسبز میدانوں اور جنگلی
حیات کی بناء پر کسی کا بھی دل جیت سکتا ہے۔ |
افریقی بھینسوں کا جھنڈ تازہ گھاس کی تلاش میں ایک سے دوسرے مقام پر جاتے
ہوئے |
|
تنگنیکا جھیل کا ساحل، جو تنزانیہ اور کانگو کی سرحد کے درمیان واقع ہے |
یمن
حالیہ برسوں میں یمن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک مضبوط اسٹرٹیجک ملک بن
گیا ہے جہاں متعدد دہشتگرد تنظیمیں کام کررہی ہیں مگر ان سب میں یہاں کے
قدرتی عجائب کہیں چھپ کر رہ گئے ہیں۔ |
یمنی جزیرے سکوترا کے ڈراگون درخت |
|
سکوترے جزیرے کا خوبصورت منظر |
بشکریہ: (فیصل ظفر - ڈان) |