ملا نصرالدین / لطیفہ
(Jahanzaib Sohail, Kech /dear Ismail Khan )
ایک مرتبہ ملا نصرالدین کے گھر میں چور گھس
آۓ.. . . . .ملا نصرالدین بھاگ کر چھپ گۓ . چوروں نے گھر کی تلاشی لی لیکن
انہیں کچھ نہ ملا. آخر چور ایک الماری تک جا پہنچے . . . .جیسے ہی انہوں نے
الماری کو کھولا ملا صا حب وہاں موجود تھے. "ارے . . تم . .یہاں .کیا کر
رہے ہو"چوروں نے تعجب سے پوچھا- ملا صاحب نے جواب دیا- "جناب میرے گھر میں
تمھارے چرانے کے لیۓ کچھ نہ تھا . . . . .اور اگر آپ خالی ہاتھ میرے گھر سے
جاتے تو یہ میرے لیۓ شرمندگی کی بات تھی . . . .اسی شرمندگی سے بچنے کے لیۓ
میں الماری میں چھپا ہوا ہوں. |
|