نیشنل پارک قدرتی طور پر خوبصورت اور پرکشش ہوتے ہیں-
دنیا کے بہت سے مقامات کو وہاں موجود خوبصورتی کے تحفظ کے باعث پارک قرار
دیا گیا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی خوبصورتی ان پارکس کو حیرت انگیز بھی
بناتی ہے- یوں تو دنیا بھر میں انگنت خوبصورت نیشنل پارکس موجود ہیں اور
تمام کا احاطہ کرنا تقریباً ناممکن ہے لیکن ہم آپ کو صرف دو ممالک امریکہ
اور پاکستان میں پائے جانے والے چند خوبصورت نیشنل پارکس کے بارے میں
بتائیں گے-
|
گلیشیئر نیشنل پارک
گلیشیئر نیشنل پارک امریکی ریاست مونٹانا میں واقع ہے اور یہ نیشنل پارک
امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے- ایک ملین ایکڑ کے وسیع رقبے پر
پھیلے اس نیشنل پارک میں 130 سے زائد جھیلیں٬ پودوں کی ہزاروں اقسام اور
سینکڑوں اقسام کے جانور پائے جاتے ہیں- اس کے علاوہ اس نیشنل پارک میں دو
پہاڑی سلسلے بھی موجود ہیں- |
|
اولمپک نیشنل پارک
اولمپک نیشنل پارک امریکی ریاست واشنگٹن میں جزیرہ نما اولمپک میں واقع ہے-
یہ نیشنل پارک چار مرکزی خطوں پر مشتمل ہے جس میں پیسیفک ساحل٬ الپائن
علاقے٬ مغربی آبی جنگلات اور مشرق کی جانب پائے جانے والے جنگلات شامل ہیں-
|
|
ڈینالی نیشنل پارک
یہ نیشنل پارک شمالی امریکہ کے بلند ترین پہاڑ ڈینالی کے مرکز میں واقع ہے
اور یہ الاسکا کا داخلی راستہ ہے- یہ نیشنل پارک 6 ملین ایکڑ سے زائد کے
رقبے پر پھیلا ہوا ہے- اس نیشنل پارک میں مختلف اقسام کے جنگلات کے علاوہ
گلیشیر اور چٹانیں بھی پائی جاتی ہیں- ہر سال 4 لاکھ افراد اس مقام کی سیر
کو آتے ہیں-
|
|
ییلو سٹون نیشنل پارک
یہ نیشنل پارک امریکی ریاست Wyoming میں واقع ہے لیکن اس کی سرحدیں مونٹانا
اور Idaho میں بھی پھیلی ہوئی ہیں- یہ دنیا کا سب سے پہلا نیشنل پارک ہے-
یہ نشینل پارک اپنی جنگلی حیات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے- اس کے
علاوہ Old Faithful Geyser یہاں مقبول ترین مقامات میں سے ایک ہے-
|
|
گریٹ سموکی ماؤنٹین نیشنل پارک
یہ نیشنل پارک بھی امریکہ میں واقع ہے اور عالمی ثقافتی ورثے میں شامل
ہے-یہ نیشنل پارک 522,419 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- اس نیشنل پارک کے
گریٹ سموکی نامی پہاڑ سب سے بڑے Appalachian پہاڑی سلسلے کا ایک حصہ ہے-
Appalachian راستہ بھی اس پارک کے مرکز میں سے گزرتا ہے-
|
|
کیرتھر نیشنل پارک
بات ہو دنیا کے خوبصورت ترین نیشنل پارکس کی اور پاکستان کا ذکر نہ ہو یہ
کیسے ممکن ہے- کیرتھر نیشنل پارک پاکستان کے صوبے سندھ کے ضلع جامشورو اور
کراچی میں موجود کیرتھر پہاڑی سلسلے میں واقع ہے- یہ نیشنل پارک 3087 سے
زائد اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- یہ پاکستان کا دوسرا بڑا
نیشنل پارک ہے- یہاں متعدد انتہائی نایاب اور منفرد اقسام کے جانور پائے
جاتے ہیں-
|
|
دیوسائی نیشنل پارک
بات ہوجائے پاکستان کے ایک اور خوبصورت نیشنل پارک کی- یہ نیشنل پارک شمالی
پاکستان کے علاقے بلتستان کے ضلع سکردو میں واقع ہے- اس کی خوبصورتی سیاحوں
کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور بلتستان جانے والے سیاح
دیوسائی ضرور جاتے ہیں- دیوسائی مرتفع دنیا کی دوسری بلند ترین مرتفع ہے-
اس سطح مرتفع کی سرحدیں قراقرم اور مغربی ہمالیہ سے جا ملتی ہیں-
|
|
ہنگول نیشنل پارک
ہنگول نیشنل پارک پاکستان کا سب سے بڑا نیشنل پارک ہے اور بلوچستان کے جنوب
مغربی ساحلی علاقے مکران میں واقع ہے- اس نیشنل پارک کا ایک وسیع علاقہ ریت
پر مشتمل ہے اور یہ کسی نیم ساحلی ریگستان کی مانند دکھائی دیتا ہے- اس
نیشنل پارک میں دریائے ہنگول بھی شامل ہے اور یہاں مختلف اقسام کی مچھلیاں
اور پرندے پائے جاتے ہیں-
|
|