ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد کے نزدیک چاروں ہاتھوں پاؤں پر
چلنا ایک تفریح کا باعث ہو لیکن ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے چند
افراد کی یہ مجبوری ہے-
اولاس (Ulas) خاندان جو کہ ترکی کے صوبے Hatay میں رہائش پزیر ہے٬ کے پاںچ
بہن بھائی ایسے ہیں جو ایک نایاب قسم کی معذوری کا شکار ہیں-
|
|
19 افراد پر مشتمل اس خاندان کے 5 بہن بھائیوں میں اس مطلوبہ توازن اور
استحکام کی کمی ہے جس کے ذریعے یہ براہ راست کھڑے ہوسکتے ہیں-
یہ فیملی 2005 میں دریافت کی گئی تھی اور اس کے باقی 14 افراد بالکل نارمل
زندگی گزار رہے ہیں جبکہ پانچ اس بیماری کا شکار ہیں-
سائنسدان بھی اب تک ان کی اس حالت کی اصل وجہ نہیں جان پائے اور حیران ہیں
اور اسے انتہائی عجیب وغریب قرار دے رہے ہیں-
ان پانچ بہن بھائیوں میں سے دو بہنیں اور ایک بھائی پیدائشی طور پر
quadrupedal gait نامی اس بیماری کا شکار ہیں جبکہ ایک بھائی اور ایک بہن
بعض اوقات بالکل درست انداز میں چلنا بھی شروع ہوجاتے ہیں-
|
|
جدید دور میں اس بیماری کے ساتھ زندگی گزارنا کوئی آسان کام نہیں ہے کیونکہ
اکثر ان کی اس بیماری کا مذاق اڑایا جاتا ہے جبکہ خاندان ان کی حفاظت کی ہر
ممکن کوشش کرتا ہے-
بہنیں زیادہ تر گھر میں ہی رہتی ہیں اور اپنا بیشتر وقت سلائی کڑھائی میں
صرف کرتی ہیں- اور بھائیوں میں سے ایک بھائی بہت بہادر ہے اور وہ اپنی اس
بیماری کے باوجود پورے گاؤں میں سفر کرتا ہے اور دوسرے لوگوں سے بات چیت
بھی کرتا ہے-
متعدد سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ ان بہن بھائیوں کا اس حالت میں بھی زندگی
بسر کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ انسان کے لیے ایسے زندہ رہنا بھی ممکن ہے-
پروفیسر Humphrey کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ انہیں یہ بیماری اپنے
آباؤ اجداد سے ورثے میں ملی ہے - لیکن ان کی یہ منفرد جینیاتی بیماری انہیں
اس طرح چلنے کی اجازت دیتی ہے-
|
|
پروفیسر Humphrey کا یہ بھی کہنا ہے کہ “ یہ ہمارے ماضی میں کھلنے والی ایک
غیر معمولی کھڑکی ہے- اور یہ ایسے ہی چلتے ہیں جیسے کئی ملین سال قبل انسان
چلا کرتا تھا“-
حالیہ تحقیق نے پروفیسر Humphrey کی اس تھیوری مسترد کردیا ہے اور امریکی
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسا چلنا صرف ایک ایسی معذوری کے سبب ہے جو بہت
کم لوگوں میں پائی جاتی ہے-
یہ بہن بھائی اس غیرمعمولی انداز میں چلنے کے لیے اپنی کلائیوں پر سارا وزن
ڈالتے ہیں جو کہ اس بات واضح علامت ہے کہ یہ اپنا توازن کھو چکے ہیں- |