مگرمچھ ایک ایسا خطرناک جانور ہے جس کا نام سنتے ہی جسم
میں ایک خوف کی لہر دوڑ جاتی ہے- لیکن امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک نو
سالہ بچے نے اس خطرناک ترین جانور کو بھی شکست دے دی-
جیمز بارنی نامی اس بچے نے جھیل میں نہاتے ہوئے نہ صرف نو فٹ لمبے مگرمچھ
سے اپنی جان بچائی بلکہ اسے مار بھگایا۔
مگرمچھ کے ساتھ ہونے والی اس لڑائی میں جیمز بارنی کچھ زخمی بھی ہوئے اور
اس وقت وہ آرنلڈ پلمر ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
|
|
اس نو سالہ بہادر بچے کا کہنا ہے کہ “ میں جب بارنی سینٹ کلاؤڈ کی توہو
جھیل میں نہا رہا تھا تو اس وقت مجھے ایسا محسوس ہوا کہ جیسے میرے سااتھ
کوئی کھیل رہا ہے اور پہلے مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا۔
“ لیکن جب پانی میں ہاتھ ڈال کر اس چیز کو پکڑنا چاہا تو میرا ہاتھ ایک
مگرمچھ کے جبڑے اور دانتوں پر جا لگا۔
“ پہلے مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کیا کروں؟ بس میں نے مگرمچھ کو مارنا شروع کر
دیا۔ اور میں کوشش کر کے مگرمچھ کا جبڑا تھوڑا سا کھولا اور یوں میں مگرمچھ
کا شکار بننے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔‘
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ “ یہ بچہ ساحل پر چلا رہا تھا کہ اسے مگرمچھ نے
کاٹ لیا-“
جس کے بعد ان لوگوں نے ریسکیو کے عملے کو کال کی-
وہاں موجود ایک اور فرد کا کہنا تھا کہ “ وہ ایک بہت بڑا مگرمچھ تھا اور
بارنی سے تقریباً پانچ فٹ کے فاصلے پر موجود تھا“-
|
|
ڈاکٹر کے مطابق بارنی کو مگرمچھ کے دانتوں اور پنجوں کے 30 زخم آئے ہیں
جبکہ مگرمچھ کا ایک دانت ان کی جلد میں رہ گیا تھا۔
بارنی اس دانت کو ایک یادگار کے طور پر اپنے پاس محفوظ رکھنا چاہتے تھے
لیکن حکام مگرمچھ کا سراغ لگانے کے اس دانت کو اپنے ساتھ لے گئے۔
حکام کے اندازے کے مطابق مگرمچھ کی لمبائی نو فٹ اور وزن 226 کلوگرام کے
قریب ہے۔ |