دنیا کے چند سب سے بڑے محل

محل کا لفظ سنتے ہی سب سے پہلے دماغ میں شاہی دور کی کسی حسین اور دلکش عمارت کا خیال آتا ہے اور یہ حقیقت بھی ہے کیونکہ دنیا بہت سے خوبصورت محل موجود ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں- لیکن ہم آج جن محلوں کا ذکر کررہے ہیں یہ زیادہ خوبصورت تو نہیں البتہ دنیا کے سب سے بڑے محل ہونے کا اعزاز ضرور رکھتے ہیں اور کئی ہزار اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں-
 

EDINBURGH CASTLE
یہ محل اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرگ میں واقع ہے- یہ آتش فشاں ڈھلوان پر بنا ہوا ہے جو کہ اب اختتام پزیر ہوچکا ہے- اس محل میں بنی چند عمارات تاریخ 16ویں صدی سے جا ملتی ہے- اور یہ محل 12ویں صدی کے آغاز میں تعمیر کیا گیا- یہ محل 35,737 اسکوائر میٹر کے رقبے پر واقع ہے-

image


CITADEL OF ALEPPO
یہ محل دنیا کے قدیم ترین محلوں میں سے ایک ہے اور شام کے علاقے Aleppo کے مرکز میں موجود 50 میٹر بلند ایک پہاڑی پر واقع ہے- جب سے یہ محل تعمیر کیا گیا ہے اس وقت سے اب تک اس پر یونانی٬ Byzantines, Ayyubids اور مملوک قبضہ کرچکے ہیں- یہ محل 39,804 اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-

image


HIMEJI CASTLE
یہ جاپان کا سب سے خوبصورت محل سمجھا جاتا ہے اور یہ خانہ جنگی٬ زلزلہ اور بم دھماکوں سے محفوظ رہنے والی عمارات میں سے ایک ہے- اس کی تعمیر چودھویں صدی میں ہوئی اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوتا چلا گیا- اور آج یہ محل 41,468 اسکوائر میٹر کے رقبے کا احاطہ کیے ہوئے ہے-

image


BUDA CASTLE
یہ محل ہنگری کے علاقے بڈاپسٹ میں واقع ہے- اس محل کو 13ویں صدی میں تعمیر کیا گیا- اس محل کی تعمیر منگولوں کی جانب سے کیے جانے والے ایک حملے کی وجہ سے ہوئی- یہ ایک انتہائی خوبصورت محل ہے اور رات کے وقت اور بھی حسین لگتا ہے- یہ محل 44,674 اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-

image


SPIS CASTLE
یہ وسطی یورپ میں موجود قرون وسطیٰ کے سب سے بڑے محلوں میں سے ایک ہے اور سلواکیہ کے مشرقی حصے میں واقع ہے- اس مقام کو مختلف فلموں کی شوٹنگ کے لیے بھی استعمال کیا گیا ہے- تیرہویں صدی کے پہلے حصے کے دوران محل کے بنیادی حصوں پتھروں کے دیواروں کی مدد سے محفوظ کیا گیا- یہ محل 49,485 اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-

image


HOHENSALZBURG CASTLE
یہ محل آسٹرین شہر Salzburg میں واقع ہے اور یہ یورپ کے سب سے بڑے محلوں میں سے ایک ہے- یہ محل 1077 میں تعمیر کیا گیا اور 1495 اور 1519 میں اس محل کی توسیع بھی کی گئی- اس وقت یہ محل 54,523 اسکوائر میٹر کے رقبے کا احاطہ کیے ہوئے ہے-

image


WINDSOR CASTLE
ونڈسر محل یقینی طور پر انگلینڈ کا سب سے بڑا محل ہے اور اسے دنیا کے سب سے بڑے آباد محل کے طور پر بھی جانا جاتا ہے- یہ محل ملکہ الزبتھ دوئم کی سرکاری رہائش گاہوں میں سے ایک تھا- وہ ریاست اور خاندان دونوں کے لیے ہی اس محل کو استعمال کیا کرتی تھیں- یہ محل 54,835 اسکوائر میٹر کے رقبے پر محیط ہے-

image


PRAGUE CASTLE
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا محل ہے جبکہ دنیا میں اس سے بھی بڑے محل موجود ہیں- اس محل کی تاریخ نویں صدی سے جاملتی ہے اور متعدد بار اس محل میں توسیع کی گئی ہے- یہ ایک انتہائی خوبصورت محل ہے جو کہ 66,761 اسکوائر میٹر کے رقبے پر محیط ہے-

image


MEHRANGARH FORT
یہ ایک محل نہیں بلکہ قلعہ ہے لیکن ایک محل کے برابر ہی ہے اور انڈیا میں واقع ہے- یہ محل 122 میٹر بلند پہاڑی پر تعمیر کیا گیا ہے- اس کے اردگرد 36 میٹر بلند اور 21 میٹر چوڑی دیوار چڑھائی گئی ہے- یہ محل 1459 میں جودھ پور میں تعمیر کیا گیا- یہ محل 81,227 اسکوائر میٹر کے رقبے کا احاطہ کیے ہوئے ہے-

image

MALBORK CASTLE
یہ محل دنیا کے سب سے بڑے محلوں کی اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے اور پولینڈ میں واقع ہے- اور اسے ہی دنیا کا سب سے بڑا محل کہا جاسکتا ہے کیونکہ یہ 143,591 اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- یہ محل 1274 میں تعمیر کیا گیا اور اسے پولش آرمی کو شکست دینے کے لیے بھی استعمال کیا گیا- اس محل میں 1466 تک متعدد بار توسیع کی گئی-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Folks what you should know is that finding the largest castle in the world is not a piece of cake. The first reason for that is that the exact definition of a castle is ‘a defensive structure built as a residence for a ruler or nobleman’ and it is not always clear what a castle really is.