فیشن ڈیزائنرز کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کوئی ایسا
کام یا ڈیزائن پیش کریں جیسے دیکھتے ہی لوگ چونک جائیں اور حیرت زدہ رہ
جائیں- ایسی ہی ایک ڈچ ڈیزائنر نے ایک ایسا انوکھا لباس تیار کیا ہے جسے
دیکھتے ہی لوگ ششدر رہ گئے-
ڈچ ڈیزائنر Anouk Wipprecht کا تیار کردہ یہ انوکھا لباس بجلی کو ایک مقام
دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
|
|
اپنے اس انوکھے لباس کا کارنامہ اسٹیج پر دکھانے کے لیے ڈیزائنر نے اسے خود
زیب تن کیا- انوک اسٹیج پر موجود کوائلز پر کھڑی ہوئیں اور 5 لاکھ وولٹ
بجلی اس لباس سے گزاری گئی جسے لباس نے اپنے اندر جذب کرلیا-
یہ لباس مکمل طور پر میٹل کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ایک
ہیلمٹ بھی ہے اور وہ بھی میٹل ہی سے تیار کردہ ہے-
یہ لباس اپنے اندر جذب کردہ بجلی کو کوائلز میں منقتل کرنے کی صلاحیت بھی
رکھتا ہے اور اس کے ذریعے بجلی کی لہر بھی پیدا کی جاسکتی ہے-
|
|
اسٹیج پر مظاہرے کے دوران بجلی کا ایک کڑاکا زمین سے بھی جا ٹکرایا-
|