مستقبل کے بلاک بسٹر اسمارٹ فونز٬ جلد رونمائی

اگر آپ اسمارٹ فون کو پسند کرتے ہیں اور ہر نئے آنے والے اسمارٹ فون کو خریدنا چاہتے ہیں تو یا کم سے کم اس کے بارے میں معلومات ضرور رکھنا چاہتے تو پھر جان لیجیے کہ آئندہ چند ماہ میں اسمارٹ فونز کے چند نئے ماڈلز کی شکل میں آپ کو یہ شاندار موقع ملنے والا ہے- رواں سال کی دوسری ششماہی میں کئی زبردست ماڈلز سامنے آنے والے ہیں جو اسمارٹ ٹیکنالوجی کے دیوانوں کو ہلا کر رکھ دیں گے- دی نیوز ٹرائب نے رواں برس کے ایسے ہی چند متوقع ماڈلز کی ایک فہرست مرتب کی ہے جو کہ درجہ ذیل ہے-
 

آئی فون سکس:
ایپل کا اگلا آئی فون اپنے سابقہ ماڈلز کے مقابلے میں کافی مختلف ثابت ہوسکتا ہے٬ سب سے پہلے تو اسکرین 4.7 تک بڑی ہوگی٬ جبکہ اس میں انٹرنل اسٹوریج کو 128 جی بی تک بڑھایا جائے گا- اس کے علاوہ ایپل آئی فون فائیو ایس کے مقابلے میں نئے ورژن میں کیمرے کو 8 کے بجائے 13 میگا پکسلز تک بڑھانے پر غور کر رہی ہے- جبکہ اس میں بہتر فنگر پرنٹ سنسر کی بھی توقع کی جارہی ہے- اور نیا آئی او ایس ایٹ آپریٹنگ سسٹم بھی فون کے فیچرز میں اصافہ کرے گا-

image


آئی فون ائیر:
یہ اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں کہ ایپل اب تک کی سب سے بڑی اسکرین یعنی 5.5 انچ ڈسپلے کا حامل فون سامنے لانے والا ہے جس کا نام متوقع طور پر آئی فون ائیر ہوگا- یہ طاقتور پروسیسر کے ساتھ اضافی گرافکس کا حامل ہوسکتا ہے تاہم اس کے دیگر فیچرز کے بارے میں ابھی کچھ یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا-

image


سام سنگ گلیکسی نوٹ 4:
سام سنگ کی جانب سے 3 ستمبر کو گلیکسی نوٹ سیریز کا نیا فون متعارف کروائے جانے کا امکان ہے- اس نئی ڈیوائس کا ڈسپلے ممکنہ طور پر 5.7 انچ تک ہوسکتا ہے جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ کمپنی 2 مختلف نوٹ 4 سامنے لا سکتی ہے٬ ایک کوال کوم 805 اور دوسرا ایکسنوز 5433-

image


بلیک بیری پاسپورٹ:
بلیک بیری نے اس نئے فون کا نام پاسپورٹ اس لیے رکھا کیونکہ اس کا سائز بھی کسی پاسپورٹ کے برابر ہے- چوکور شکل کے اس فون کی اسکرین 4.5 انچ کی ہے اور اس کا ریزولیشن 1440 x 1440 ہے٬ جبکہ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل میموری کے ساتھ اضافی گنجائش کی صلاحیت بھی موجود ہے- اس فون کے سامنے کی جانب سے 8 میگا پکسلز اور پیچھے 13 میگا پکسلز کیمرا ہے- اس ڈیوائس کا اعلان ستمبر میں برلن میں شیڈول آئی ایف اے نمائش کے دوران متوقع ہے-

image


سونی زیپریا زی تھری:
سونی کے بارے میں یہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ وہ رواں برس اپنی دوسری اہم ڈیوائس زیپریا زی تھری پر کام کر رہی ہے٬ اس کا پہلا ورژن زیپریا زی ٹو بھی کافی مقبول ثابت ہوا ہے اور سونی کو توقع ہے کہ وہ زی تھری کے ذریعے اپنے دیگر اینڈرائیڈ حریفوں کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گا- اس ممکنہ ڈیوائس کا ڈسپلے 5.5 انچ مکمل ایچ ڈی کا حامل ہوگا جبکہ 20.7 میگا پکسلز کیمرے کے ساتھ تھر جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل میموری ہوگی٬ اس کا اعلان بھی آئی ایف اے میں متوقع ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

If you are on a hunt to buy a smartphone or planning to upgrade to the next level, the following few months will throw up a wide variety of opportunity as various new models are on the cards. The second half of 2014 will see the top two players coming out with their flagship models that will throw up some fierce competition in the market.