پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کو ایک اعلیٰ اور معیاری ویب
سائٹ کا عزم لیے٬ ہماری ویب آج اپنے 7 سال مکمل کرنے کو ہے- 14 اگست 2007
کو متعارف کروائی جانے والی یہ ویب سائٹ٬ ہر سال جشنِ آزادی کے ساتھ اپنی
سالگرہ کو ایک مضبوط ارادے اور مقصدیت کے ساتھ مناتی ہے- جس میں ہماری ویب
اپنے آپ کو اپنے پاکستانی کلچر٬ معاشرتی اقدار اور اپنی قومی زبان اردو کی
ترقی اور ترویج کا امین سمجھتی ہے-
|
|
گزشتہ 7 سالوں میں ہماری ویب نے بتدریج ترقی کی جو کہ آغاز میں صرف ایک
خواب کی مانند دکھائی دیتی تھی لیکن اس خواب کو ہماری ویب کی ٹیم کی مسلسل
محنت اور کاوشوں کے ساتھ ساتھ ہمارے انٹرنیٹ یوزرز (صارفین) کی بھرپور شرکت
اور حوصلہ افزائی نے حقیقت میں تبدیل کردیا- اور انہی کاوشوں نے اس ویب
سائٹ کو نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی ایک مقبول ویب سائٹ کے
درجے پر پہنچا دیا ہے-
اپنے 7 سالوں کے اس سفر میں ہماری ویب نے اپنے صارفین کے لیے بےشمار
معلوماتی٬ تفریحی٬ کھیل٬ تعلیمی اور ادب و ثقافت سے متعلق متعدد پروگرام
پیش کرچکی ہے اور یہ تمام پروگرام اپنے صارفین کی پسندیدگی٬ آراﺀ اور
مشوروں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کیے گئے-
|
|
آج ہماری ویب نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی اداروں اور ویب سائٹ کی
پارٹنر ہے اور بےشمار ایوارڈز کے ساتھ اپنے انٹرنیٹ صارفین کی مسلسل خدمت
کا جذبہ لیے ہوئے ہے- اور ہماری ویب اپنے اس جذبے کا اظہار آئے روز اپنے
مختلف اقدامات کے ذریعے کرتی بھی رہتی ہے-
ہماری ویب کی زبردست مقبولیت اور تیز رفتار ترقی کی بدولت ہماری ویب کی
سرپرست
کمپنی “ Webiz Media “ اس وقت پاکستان کی 100 تیزی سے ابھرتی کمپنیوں
(PAKISTAN 100) اور علاقائی 500 کمپنیوں (ARABIA 500) کی فہرست میں شامل
ہوچکی ہے- جو اس بات کی غماز ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود
پاکستانی نوجوان
اپنی فیلڈ میں بہت کچھ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں-
|
|
ہماری ویب کے ان اعزازات کی سب سے بڑی وجہ انٹرنیٹ صارفین کے ساتھ قائم کیا
جانے والا اعتماد کا رشتہ ہے- امید ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس رشتے
میں مزید مضبوطی آئے گی جس کی بدولت ہماری ویب کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین
الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی ایک اعلیٰ اور معیاری ویب سائٹ کے طور پر
پہچانا جائے گا-
|
|
ہماری ویب کے فاؤنڈرز جناب ابرار احمد اور بابر حفیظ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر
رضوان شیخ اپنے تمام یوزرز کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں٬ کہ جن کی پذیرائی
اور بھرپور شرکت سے ہماری ویب آج پاکستان کی ایک بہترین ویب سائٹ کی حیثیت
سے جانی اور پہچانی جاتی ہے -
ہماری ویب کی منائی جانے والی ساتویں سالگرہ کی
پروقار تقریب کے چند مناظر: |
|