عمران خان کے آزادی مارچ پر گوگل گیم لانچ

کچھ عرصہ قبل سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک مشہور و معروف کردار گلو بٹ پر بنائے گئے ایک گیم نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی تھی۔ لیکن اب باری آئی پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے آزادی مارچ کی-

جی ہاں گیم ڈویلپرز نے آزادی مارچ کے موقع پر ایک ایسی گیم بنا کر اپ لوڈ کی ہے جس کا نام کنٹینر رن ہے جبکہ اس کے مرکزی کردار عمران خان ہیں۔
 

image


گیم میں عمران خان کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے جس رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ ہیں کنٹینر-

اب اس گیم کھیلنے والے کا کام ہے کہ وہ عمران خان کو ان کنٹینرز سے بچا کر اپنی منزلِ مقصود تک پہنچائے-
 

image

یہ گیم ایسنٹریسا ٹیکنالوجی نامی ڈویلپر کی تیار کردہ ہے جسے تیرہ اگست کو گوگل پلے پر اپ لوڈ کیا گیا جبکہ اس گیم کو صرف اینڈرائیڈ موبائل فونز پر ہی چلایا جاسکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan Tehreek-i-Insaf Chairman Imran Khan may have been helpless in the face of containers dotting his 'Azadi' march route, but for one enthusiastic "Mr Khan", jumping over the bulky objects is as easy as pie — thanks to the recently launched android game called Container Run.