دارچینی قدرت کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک ایسی نعمت ہے
جس کے بےشمار فوائد ہیں- عام طور پر اس کا استعمال کھانوں کے لیے تیار کیے
جانے والے گرم مصالحے میں کیا جاتا ہے-
ماہرین صحت کے مطابق دار چینی کا روزمرہ کے کھانوں میں استعمال انسان کو
متعدد بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
|
|
ماہرین کا کہنا ہے کہ دارچینی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی
ہے اور ساتھ ہی یہ دل کی بیماریوں اور شریانوں میں خون جمنے سے بھی روکتی
ہے۔
|
|
دارچینی اگر شہد کے ساتھ ملا کر کھائی جائے تو قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا
ہے جبکہ دوسری جانب اسے کھانے میں شامل کرنے سے جراثیم کی پیداوار میں کمی
واقع ہوتی ہے اور ساتھ ہی کھانے کو خراب ہونے سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
|