اگر آپ خواب میں کوئی ڈراؤنا یا خوفناک مقام دیکھ لیں تو
آنکھ کھلتے ہی آپ خود کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ محض ایک خواب تھا حقیقت میں
ایسا کچھ نہیں ہے- لیکن دنیا میں واقعی چند ایسے مقامات موجود ہیں جن کے
بارے میں سنتے ہی انسان کچھ لمحات کے لیے خوفزدہ ضرور ہوجاتا ہے- اس کی وجہ
یہ ہے کہ ان مقامات سے انتہائی ڈراؤںی اور عجیب و غریب کہانیاں وابستہ ہیں
اور ساتھ ہی ان کی ویرانی نے بھی انہیں خوفناک بنا دیا ہے- اور بات صرف
سننے تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ ان مقامات کو دیکھنے کے بعد یہاں چھائی وحشت
بھی ایک خوف کو جنم دیتی ہے-
|
Helltown, Ohio
بوسٹن ٹاؤن شپ نامی یہ علاقہ امریکی حکومت نے 70 کی دہائی میں خریدا اور
اسے نیشنل پارک بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی جس پر کبھی بھی عمل نہ کیا
جاسکا- اب یہاں صرف گھروں کی باقیات ہیں یا پھر اس مقام کے حوالے سے مشہور
بھوتوں کی کہانیاں- |
|
Leap Castle, Ireland
اس محل کا کا شمار دنیا کے سب سے خوفناک ترین مقامات میں کیا جاتا ہے- محل
کی تزئیں و آرائش اور بحالی کے دوران ورکروں نے یہاں ایک خفیہ قید خانہ
دریافت کیا تھا- اس قید خانے تک رسائی صرف چھت میں موجود ایک دروازے کے
ذریعے ہی ممکن تھی- اس قید خانے انسانی باقیات بھی دریافت بھی کی گئیں-
|
|
Island of the Dolls, Mexico
میکسیکو کے اطراف میں نہروں اور مصنوعی جزیروں کا ایک وسیع سلسلہ موجود ہے-
انہیں میں سے ایک جزیرہ گڑیا اور گڑیاؤں کے متعدد حصوں سے بھرا پڑا ہے- اس
جزیرے پر ہر طرف صرف کراہیت آمیز گڑیا دکھائی دیتی ہیں کہیں پڑی ہوئی تو
کہیں درختوں پر لٹکتی ہوئی- یہ سب کچھ ایک شخص نے ایک بچی کو خراج تحسین
پیش کرنے کے لیے کیا ہے جو کہ نہر میں مردہ پائی گئی تھی-
|
|
Villisca Ax Murder House, Iowa
جون 1912 میں Josiah Moore اور ان کے خاندان کا انتہائی بے دردی کے ساتھ ان
کے اپنے اس گھر میں قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے اس گھر کو خوف کی علامت
سمجھا جانے لگا ہے- یہ تمام قتل کسی نے انتہائی وحشیانہ انداز میں کلہاڑی
کی مدد سے کیے- اور آج تک اس واردات کا معمہ حل نہیں ہوسکا-
|
|
The Overtoun Bridge, Scotland
اسکاٹ لینڈ میں واقع اس پل کے ساتھ سینکڑوں خودکشیوں کی کہانیاں وابستہ ہیں-
اپنی تعمیر سے لے کر اب تک یہاں سے 600 سے زائد افراد خودکشیاں کر چکے ہیں-
اس کے علاوہ یہاں سے ہر سال تقریباً 15 کتے بھی کود کر اپنی جان گنواتے ہیں-
اور یہ حقیقت ہے کہ کتے یہ عمل یعنی اپنی زندگی کا خاتمہ جان بوجھ کر کرتے
ہیں-
|
|
Candido Godoi, Brazil
یوں تو اس جگہ کی کہانی پڑھنے یا سننے میں دلچسپ لگتی ہے لیکن اگر دوسرے
زاویے سے دیکھا جائے تو خوفناک بھی محسوس ہوتی ہے- قصہ کچھ یوں ہے کہ اس
قصبے میں جڑواں بچوں کی پیدائش کی شرح دنیا بھر کے مقابلے میں 18 گنا زیادہ
ہے- اب آپ خود سوچیں کہ اگر آپ اس مقام ہوں اور کسی بچے یا شخص کو پیچھے
چھوڑ کر یا کہیں اور دیکھ کر آئے اور وہ آپ آگے دوبارہ مل جائے تو کیا
تھوڑی دیر کے لیے آپ خوفزدہ نہیں ہوجائیں گے؟ جبکہ یہاں شرح بھی ایسے بچوں
کی زیادہ ہے-
|
|
The Domes, Arizona
کوئی بھی اس بات سے واقف نہیں کہ ایریزونا کے اس صحرا میں ان عجیب و غریب
گنبد نما ڈھانچوں کی تعمیر کس نے کی اور نہ ہی اس کے ماضی کے بارے میں کچھ
جانتا ہے- یہ تعمیرات اس ریگستان میں خالی پڑی ہیں اور خستہ حالی کا شکار
ہیں-
|
|
Bird Suicide Grounds of Jatinga, India
یہ انڈیا میں واقع ایک ایسا مقام ہے جہاں ہر سال ستمبر یا اکتوبر میں
سینکڑوں کی تعداد میں پرندے آتے ہیں اور موت کا شکار ہوجاتے ہیں- سب سے
عجیب بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ رات 7 سے 10 بجے کے درمیان ہوتا اور آج تک اس
کی وجہ کوئی بھی نہیں جان سکا-
|
|
Aokigahara Forest, Japan
جاپان میں واقع یہ گھنا جنگل ایک انتہائی بدنام مقام ہے کیونکہ یہاں لوگوں
کی ایک بڑی تعداد خودکشی کرنے کے لیے آتی ہے- اور یہ ایک انتہائی سنگین
معاملہ ہے جس کے لیے حکومت نے درختوں کے ساتھ ایسے اشارے نصب کر رکھے ہیں
جن میں خودکشی کے ارادے سے آنے والے افراد پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ
اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں-
|
|