امریکی ریاست نیویارک میں واقع سو برس پرانی عمارت دھماکہ
خیز مواد کے ذریعے صرف چند سیکنڈز میں زمین بوس کردی گئی ہے۔
|
|
بنیادی طور پر یہ البانی شہر میں واقع ولنگڈن ہوٹل کی 11 منزلہ عمارت تھی
اور مسمار کرنے سے قبل شاندار آتشبازی کا اہتمام بھی کیا گیا-
دلچسپ بات یہ ہے کہ پٹاخوں کے ساتھ رنگارنگ روشنیوں اور دھوئیں کے بادلوں
نے ماحول کو مزید دلکش اور حسین بنا دیا۔
|
|
اس عمارت کو زمین بوس کرنے کا مقصد اس مقام پر 6 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی لاگت
سے نیا کنونشن سینٹر تعمیر کرنا ہے۔ |
|