امریکی سائنسدانوں نے گنج پن کے خاتمے کے لیے ایک ایسی
گولی تیار کی ہے جو کہ صرف 5 ماہ بطور علاج استعمال کرنے کی صورت میں بالوں
کی واپسی کا ذریعہ بنتی ہے-
اس گولی کا تجرباتی استعمال ایلوپیسیا نامی بیماری سے گنجے ہونے والے افراد
پر کیا گیا- یہ گولی روزانہ دو دفعہ کھائی جاتی ہے جو کہ 5 ماہ تک کھانی ہے
اور اس دوران مریض کے سر پر تمام بال اگ آتے ہیں-
|
|
کولمبیا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے دوران ان خلیوں کے بارے میں
معلومات حاصل کی گئی جو بالوں کی جڑوں کو تباہ کرنے کا باعث بنتے ہیں-
ایلوپیسیا ایک ایسا مرض ہے جو کہ 15 سے 29 سال کی عمر کے حامل افراد میں
عام ہے جبکہ اس بیماری کے شکار افراد میں موجود مدافعتی نظام میں خرابی کے
باعث خلیے بالوں کی جڑوں کو تباہ کردیتے ہیں-
ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ اس مرض میں مبتلا مریضوں کے بال دوبارہ اگ آتے ہیں
لیکن زیادہ تر افراد باقی تمام عمر گنج پن کے ساتھ ہی گزارتے ہیں-
|
|
سائنسدانوں کو امید ہے کہ مارکیٹ میں گولی کی دستیابی کے بعد گنج پن کے
شکار افراد مسئلہ حل ہوجائے گا- |