بھارت میں ایک مرتبہ پھر کشمیری طالبعلموں کو پاکستان اور
سری لنکا کے مابین ہونے والا کرکٹ میچ دیکھنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا
ہے- اور اس تشدد کے نتیجے 12 سے زائد طالبعلم زخمی ہوگئے ہیں-
موصولہ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ موہالی کے ایک پرائیوٹ انجنئیرنگ کالج
میں اس وقت پیش آیا جب ہاسٹل کے ایک کمرے میں موجود کشمیری طالبعلم پاکستان
اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ دیکھ رہے تھے کہ اس دوران ہندو طلبہ
کی ایک بڑی تعداد کمرے میں گھس آئی-
|
|
ہندو طلبہ نے میچ بند کرنے کو کہا جس پر کشمیری طلبہ نے انکار کردیا تب
ہندو طلبہ نے کشمیری طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا-
مقامی پولیس اسٹیشن کا مؤقف ہے کہ ہاسٹل کے کمرے میں میچ کے دوران پاکستان
کی حمایت میں نعرے بازی کی گئی جس کے نتیجے میں تصادم ہوا-
|
|
اس تصادم میں کرسیاں برسانے کے ساتھ ساتھ شدید پتھراؤ بھی کیا گیا جس کی
وجہ سے متعدد طالبعلم زخمی ہوئے اور انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا-
کالج کے پرنسپل پی ڈی شرما نے 8 ستمبر تک تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی ہیں- |