دنیا کی سب سے بڑی اور جدید کشتی

ارب پتی افراد کے شوق ہمیشہ سے ہی نرالے اور امیرانہ رہے ہیں جس کی ایک جھلک روسی ارب پتی بینکر آندرے میلینسکو کی ذاتی چمکتی دمکتی سفید رنگ کی سپر یاٹ میں دیکھی جاسکتی ہے-

دنیا کی چند بڑی یاٹس میں شامل جدید سہولیات سے آراستہ یہ کشتی 42 سالہ روسی ارب پتی بینکر آندرے میلینسکو اور ان کی بیوی الیگسینڈرا ملینیسکو کی ملکیت ہے۔
 

image


اس کشتی انٹیریر اسپیس 24 ہزار اسکوائر فٹ سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے جبکہ کشتی میں موجود ماسٹر کمرا یا سویٹ 2500 اسکوائر فٹ پر بنا ہوا ہے-

یہ کشتی ایک خفیہ کمرا بھی رکھتی ہے اس کے علاوہ کشتی کے ماسٹر اسٹیٹ روم کو صرف فنگر پرنٹ کی مدد سے ہی کھولا جاسکتا ہے-

394 فٹ لمبی اس کشتی میں 40 سے زائد سیکورٹی کیمرے نصب ہیں جبکہ کشتیوں کی کھڑکیوں میں موجود نصب شیشے بھی بم پروف ہیں-
 

image

اس کشتی میں 14 مہمان اور عملے کے 42 افراد سفر کرسکتے ہیں۔

حال ہی میں یہ کشتی پانچ لاکھ ڈالرز کا ایندھن بھروانے کے بعد واشنگٹن کے علاقے سیٹل پہنچی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

The 394-foot mega-yacht "A," named for the first initial of its owners, silently slipped into Seattle waters last night, having come south from Ketchikan, Alaska where it made quite a stir last week. It stopped at Harbor Island last night for more than $500,000 worth of fuel to get the tank to full.