حج - ٢

سورہ التوبه ٩ ----------- آیہ # ٣٦
بیشک مہینوں کی گنتی الله کے نزدیک بارہ مہینے ہیں الله کی کتاب میں جب سے اس نے آسمان اور زمین بنائے ان میں سے چار حرمت والے ہیں یہ سیدھا دین ہے تو ان مہینوں میں اپنی جان پر ظلم نہ کرو اور مشرکوں سے ہر وقت لڑو جیسا وہ تم سے ہر وقت لڑتے ہیں اور جان لو کہ الله پرہیزگاروں کے ساتھ ہے ۔

تحقیق سے معلوم چلتا ہے کہ حرمت والے مہینے ہی اصل میں حج کے مہینے ہیں جن میں رجب٬ شوال٬ ذوالقد اور زی الحج یہ چار مہینے حج کے کہلاتے ہیں جبکہ ان میں ذی الحج کے مہینے میں جو حج ہوتا ہے اسے حج اکبر کہتے ہیں اور باقی تینوں مہینوں میں حج اصغر ہوتا ہے لیکن اس ساری بات میں بحث کی بجائے اگر تحقیق کی جائے تو میری اصلاح بھی ہو سکے گی ۔

سورہ التوبه -- آیہ # ١ تا ٦
بیزاری کا حکم سنانا ہے الله اور اسکے رسول کی طرف سے ان مشرکوں سے جن سے تمہارا معاہدہ تھا اور قائم نہ رہے تو چار مہینے زمین پر چلو پھرو اور جان رکھو کہ تم الله کو تھکا نہیں سکتے اور یہ کہ الله کافروں کو رسوا کرنے والا ہے اور منادی پکار دینا ہے الله اور اسکے رسول کی طرف سے سب لوگوں میں بڑے حج کے دن کہ الله بیزار ہے مشرکوں سے اور اس کا رسول - تو اگر تم توبہ کرو تو تمہارا بھلا ہے اور اگر مونہ پھیرو تو جان لو کہ تم الله کو تھکا نہ سکوگے اور کافروں کو خوشخبری دو دردناک عذاب کی - مگر وہ مشرک جن سے تمہارا معاہدہ تھا پھر انہوں نے تمھارے عہد میں کچھ کمی نہ کی اور تمھارے مقابل کسی کو مدد نہ دی تو ان کا عہد ٹھری ہوئی مدت تک پورا کرو بیشک الله پرہیزگاروں کو دوست رکھتا ہے - پھر جب حرمت والے مہینے نکل جائیں تو مشرکوں کو مارو جہاں پاؤ اور انھیں پکڑو اور قید کرو اور ہر جگہ ان کی تاک میں بیٹھو پھر اگر وہ توبہ کریں اور نماز قائم رکھیں اور زکوات دیں تو ان کی راھ چھوڑ دو بیشک الله بخشنے والا مہربان ہے - اور اے محبوب اگر کوئی مشرک تم سے پناہ مانگے تو پناہ دو کہ وہ الله کہ کلام سنے پھر اسے اس کی امن کی جگہ پونھچا دو یہ اس لیے کہ وہ نادان لوگ ہیں
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 113926 views nothing special .. View More