سورہ ابراھیم ١٤ --------آیہ #
٤٢ تا ٥٣
اور ہرگز الله کو بےخبر نہ جاننا ظالموں کے کام سے انھیں ڈھیل نہیں دے رہا
ہے مگر ایسے دن کے لئیے جسمیں آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائینگی - بے تحاشا
دوڑتے نکلیں گے اپنے سر اٹھائے ہوئے کہ ان کی پلک انکی طرف لوٹتی نہیں اور
ان کے دلوں میں کچھ سکت نہ ہوگی - اور لوگوں کو اس دن سے ڈراؤ جب ان پر
عذاب آئیگا تو ظالم کہیں گے اے ہمارے رب تھوڑی دیر ہمہیں مہلت دے کہ ہم
تیرا بلانا مانیں اور رسولوں کی غلامی کریں تو کیا تم پہلے قسم نہ کھا چکے
تھے کہ ہمیں دنیا سے کہیں ہٹ کر جانا نہیں - اور تم ان کے گھروں میں بسے
جنہوں نے اپنا برا کیا تھا اور تم پر خوب کھل گیا ہم نے ان کے ساتھ کیسا
کیا اور ہم نے تمہیں مثالیں دے کر بتا دیا - اور بیشک وہ اپنا سا داؤں چلے
اور انکا داؤں الله کے قابو میں ہے اور انکا داؤں کچھ ایسا نہ تھا جس سے
پہاڑ ٹل جائیں - تو ہر گز خیال نہ کرنا کہ الله اپنے رسولوں سے وعدہ خلاف
کریگا بیشک الله غالب ہے بدلہ لینے والا - جس دن بدل دی جائے گی زمین اس
زمین کے سوا اور آسمان اور لوگ سب نکل کھڑے ہونگے - ایک الله کے سوا جو سب
پر غالب اور اس دن تم مجرموں کو دیکھو گے بیڑیوں میں ایک دوسرے سے جڑے
ہونگے - ان کے کرتے رال کے ہونگے اور ان کے چہرے آگ ڈھانپ لے گی - اس لئیے
کہ الله ہر جان کو اس کی کمائی کا بدلہ دے بیشک الله کو حساب کرتے کچھ دیر
نہیں لگتی - یہ لوگوں کو حکم پنہچانا ہے اور اس لئیے کہ اس سے وہ ڈرا ئے
جائیں اور اس لئیے کہ جان لیں کہ وہ ایک ہی معبود ہے اور اس لئیے کہ عقل
والے نصیحت مانیں |