اکثر دیکھا گیا ہے کہ پرانی چیزوں کو بے کار سمجھ کر
پھینک دیا جاتا ہے یا پھر کباڑ والوں انتہائی سستے داموں میں فروخت کردیا
جاتا ہے- لیکن اگر تھوڑی سی سمجھ بوجھ سے کام لیا جائے تو انہیں اشیا کو
دوبارہ کارآمد بنایا جاسکتا ہے جس کے باعث آپ کے بہت سے چھوٹے چھوٹے مسائل
بھی حل ہوسکتے ہیں- آج کے آرٹیکل میں آپ جانیں گے بے کار تصور کی جانے والی
اشیا کو کارآمد بنانے کے چند طریقے-
|
|
پرانی کتابوں کو آپ تھوڑی سی محنت کر کے خوبصورت شلیف میں تبدیل کرسکتے ہیں-
|
|
خمیری روٹی کو پرانے سی ڈی ہولڈر میں تازہ رکھا جاسکتا ہے-
|
|
ہم لوگ اکثر پرانا دروازہ کباڑ پھینک دیتے ہیں جبکہ اسے شیشے کے فریم میں
بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے-
|
|
پرانے ریکٹ باآسانی خوبصورت شیشے کے فریم میں تبدیل کیے جاسکتے ہیں-
|
|
بلب کا دور ختم ہوا اور ان کی جگہ انرجی سیور نے لے لی- لیکن بلب اب بھی
بےکار نہیں کیونکہ انہیں موم بتیوں میں تبدیل کیا جاسکتا ہے آخر لوڈشیڈنگ
تو باقی ہے-
|
|
ٹوٹی کرسی بھی بے کار نہیں کیونکہ اسے بھی تولیہ اسٹینڈ کے ساتھ ساتھ شیلف
کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے-
|
|
پرانے فوٹو فریم کو ایک خوبصورت ٹِرے میں تبدیل کیا جاسکتا ہے-
|
|
پرانی بوتلوں اور باؤل کے ذریعے پرکشش لائٹ شیڈز تخلیق کیے جاسکتے ہیں-
|
|
استعمال شدہ ٹوائلٹ پیپر رول کو تاروں کو منظم انداز میں سنبھال کر رکھنے
کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے-
|
|
بعض اوقات سوٹ کیس اتنے قابلِ بھروسہ نہیں رہتے کہ انہیں
سفر پر ساتھ لے جانے کے لیے استعمال کیا جاسکے لیکن انہیں پھینکنے سے بہتر
ہے کہ دوائیوں کی الماری میں تبدیل کردیا جائے-
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|