نازی دورِ حکومت کے سربراہ ایڈولف ہٹلر کے نام سے کون
واقف نہیں اور تاریخ اس کے متنازعہ کارناموں سے بھری پڑی ہے- عام طور پر
ہٹلر کو یہودیوں کی نسل کشی کے حوالے سے شہرت حاصل ہے- لیکن ہٹلر کی زندگی
کے حوالے سے چند ایسے حیرت انگیز پہلو بھی ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں-
ایسے ہی چند چونکا دینے والے حقائق پر مبنی ہے آج کا یہ آرٹیکل-
|
پہلی محبت
یہودیوں سے نفرت کرنے کے حوالے سے مشہور ایڈولف ہٹلر کو پہلی محبت ہی ایک
یہودی لڑکی سے ہوئی- اس محبت کا آغاز اس وقت ہوا جب ہٹلر کی عمر 16 سال تھی
اور اس نے Linz کے ایک اسکول میں داخلہ لیا- اسی اسکول میں ہٹلر کی ملاقات
Stefanie Rabatsch نامی لڑکی سے ہوئی اور وہ اس کی گہری محبت میں گرفتار
ہوگیا- |
|
فیملی ڈاکٹر
آپ کو یہ جان کر شدید حیرت ہوگی کہ ہٹلر کا فیملی ڈاکٹر بھی ایک یہودی ہی
تھا- اس یہودی ڈاکٹر کا نام Eduard Bloch تھا اور یہ ہر وقت اپنے مریضوں کی
مدد کے لیے تیار رہتا تھا چاہے رات ہی کیوں نہ ہو- 1903 میں اس ڈاکٹر کا
زیادہ تر تعلق آسٹریا کے علاقے لنز کے کم حیثیت طبقے کے مریضوں سے ہوتا تھا-
|
|
ماں کی تصویر
ہٹلر کی والدہ نے اپنی بچوں کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردی تھی اور اسی
وجہ سے ہٹلر کو اپنی ماں محبت اور عقیدت بہت تھی- ماں کے انتقال کا ملال
ہمیشہ ہٹلر کے دل میں رہا- ہٹلر کی ماں سے محبت کا اندازہ اسی بات سے بخوبی
لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنی ماں کی تصویر ضرور اپنے ساتھ رکھتا تھا-
|
|
سبزی خور
ہٹلر نے اپنی غذا میں صرف سبزیاں شامل کر رکھی تھیں اور وہ اس پر سختی سے
عمل بھی کرتا تھا- ہٹلر کو گوشت سے نفرت تھی اور کسی بھی جانور کے ذبح کیے
جانے کے خلاف تھا-
|
|
ایک عظیم مصور
ہٹلر کو ساری زندگی مصوری میں بہت دلچسپی رہی اور اس نے ہزاروں کی تعداد
میں پینٹنگ اور پوسٹ کارڈ تخلیق کیے- یہ پینٹنگ یا کارڈ 1908 میں اس وقت
فروخت کر کے رقم بھی حاصل کی گئی جب وہ Vienna میں رہائش پذیر تھا- متعدد
پینٹنگ جنگ عظیم دوئم کے بعد دریافت بھی کی گئی اور ان کی نیلامی انتہائی
اعلیٰ قیمتوں پر ہوئی-
|
|
ڈزنی کا شیدائی
ہٹلر کے ایک انتہائی قریبی دوست Ernst Hanfstaengl کا کہنا ہے کہ ہٹلر سیٹی
بجانے میں ماہر تھا- اور وہ اکثر ڈزنی فلم “The Big Bad Wolf” کے گیت
“Who’s Afraid of the Big Bad Wolf?” کو سیٹی کی آواز میں گنگاتا تھا-
دلچسپ بات یہ ہے ایڈولف ہٹلر کا نام پرانے جرمن لفظ “Adalwolf” سے لیا گیا
ہے-
|
|
حراستی کیمپ
ہٹلر نے کبھی بھی کسی حراستی کیمپ کا ایک بھی دورہ نہیں کیا اور نہ کبھی اس
نے آزادانہ یا کھلے الفاظ میں یہودیوں کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے کسی
منصوبہ بندی یا سوچ کا ذکر کیا- اور آج تک اس کا حکم نامہ یا تحریر کسی
حراستی کیمپ کے حوالے سے نہیں پائی گئی اور اس نے خود کو ہمیشہ حراستی
کیمپوں سے الگ رکھا-
|
|
تمباکو نوشی کے خلاف پہلی مہم
ہٹلر نے ایک مضبوط انسداد تمباکو نوشی کی مہم کا آغاز اس وقت کیا جب جرمن
ڈاکٹروں نے پھیپڑوں کے کینسر اور تمباکو نوشی کے درمیان ایک گہرے تعلق کا
انکشاف کیا- یہ تمباکو نوشی کے خلاف دنیا کی سب سے پہلی مہم تھی جس کا آغاز
1930 میں ہوا- اس دن کے بعد سے ہٹلر نے تمباکو کو کبھی بھی ہاتھ نہ لگایا
اور وہ اس سے نفرت کرنے لگا-
|
|
امن کے نوبل انعام کے لیے نامزدگی
سوئیڈن کی پارلیمنٹ کی جانب سے 1939 میں ہٹلر کو امن کے نوبل انعام کے لیے
نامزد بھی کیا گیا- لیکن اس وقت کے متنازعہ جنگی حالات کے باعث اس نامزدگی
کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا- اور اس کی دوسری وجہ جنگِ عظیم دوئم کی سیاسی
کشمکش بھی تھی-
|
|
کتوں سے محبت
ہٹلر کو کتوں سے بہت محبت تھی جبکہ اسے بلیوں سے خوف آتا تھا- اسے بچپن سے
ہی بلیوں سے خوف آتا تھا جبکہ اسی دور سے اسے کتوں سے بھی محبت ہوئی- ہٹلر
نے بلیوں سے ہمیشہ ایک فاصلہ قائم رکھا- ہٹلر کا پسندیدہ کتا جرمن شیفرڈ
تھا- |
|