دنیا میں متعدد خوبصورت اور سحر انگیز مقامات میں موجود
ہیں جہاں کی سیر کو ہر سال سیاحوں کی بڑی تعداد جاتی ہے- لیکن انہی میں سے
چند پرکشش مقامات ایسے بھی ہیں جن کے لیے تیزی سے ہونے والی موسمیاتی
تبدیلیاں خطرہ بن چکی ہیں- ماہرین کے مطابق ہوسکتا ہے کہ آنے والے چند
سالوں میں یہ مقامات اپنا وجود کھو دیں-
|
گریٹ بیرئیر ریف
آسٹریلیا میں واقع یہ مونگا کا دنیا کا سب سے بڑا زیرِ آب چٹانی سلسلہ ہے-
یہ سلسلہ ایک لاکھ 33 ہزار اسکوائر میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- لیکن
سمندری درجہ حرارت میں اضافے اور آلودگی کی وجہ سے آنے والے 100 سالوں میں
اس یہ مقام اپنا وجود کھو سکتا ہے- |
|
وینس
وینس اٹلی کا ایک ایسا شہر ہے جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر کے
سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے- یہ شہر متعدد جزیروں پر مشتمل ہے- لیکن
سمندری سطح میں ہونے والے مسلسل اضافے کے باعث اس شہر کے وجود کو شدید خطرہ
لاحق ہے-
|
|
بحیرہ مردار
یہ ایک تاریخی سمندر ہے جو کہ دنیا کا سب سے نمکین سمندر بھی ہے- لیکن
گزشتہ 4 دہائیوں سے اس کے رقبے اور سطح میں قابلِ ذکر کمی واقع ہوئی ہے-
ماہرین نے خدشتہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے 50 سالوں میں یہ مکمل طور پر غائب
ہوسکتا ہے-
|
|
گلیشیر نیشنل پارک
کبھی مونٹانا کے نیشنل پارک میں 150 سے زائد گلیشیر پائے جاتے تھے لیکن اب
ان کی تعداد کم ہو کر صرف 25 رہ گئی ہے- اس کمی کی وجہ سے تیزی سے ہونے
والی موسمیاتی تبدیلیاں ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ 2030 تک یہ
گلیشیر بالکل ختم ہوجائیں گے اور یہاں صرف پارک رہ جائے گا-
|
|
مالدیپ
یہ ایک بہت ہی پرکشش جزیرہ ہے جو ہر دور میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے
اور یہ سطح سمندر کا سب سے نچلا مقام بھی ہے- لیکن سمندر کے سطح میں مسلسل
ہونے والے اضافے کے باعث ممکن ہے کہ یہ جزیرہ ڈوب جائے- ماہرین نے خدشہ
ظاہر کیا ہے اگر سطح سمندر میں یونہی اضافہ ہوتا رہے تو آنے والے 100 سالوں
میں یہ جزیرہ مکمل غائب ہوجائے گا-
|
|
سچیلیس
بحرِ ہند میں واقع یہ مقام تقریباً 115 جزائر کا مجموعہ اور متعدد پرتعیش
ریزورٹس کا گھر ہے- لیکن یہ جزائر بھی خطرے سے دوچار ہیں- اور ماہرین کا
کہنا ہے کہ آنے والے 50 سے 100 سالوں کے درمیان یہ جزائر بھی ڈوب جائیں-
|
|
دی الپس
یہ دنیا مقبول ترین اسکائنگ خطوں میں سے ایک اور انتہائی خوبصورت مقام ہے -
لیکن الپائن پر موجود برف ہر سال تقریباً 3 فیصد پگھل جاتی ہے جس کی وجہ
موسمیاتی تبدیلیاں ہیں- ماہرین کا خیال ہے کہ 2050 تک یہ گلیشیر مکمل طور
پر غائب ہوسکتے ہیں-
|
|
میگڈا لین جزائر
کینیڈا میں واقع یہ جزائر متعدد ریتیلے ساحلوں اور چٹانوں پر مشتمل ہیں جو
کہ انتہائی پرکشش ہیں - لیکن یہ جزائر بھی بھاری ہواؤں اور بدترین موسمی
اثرات کے باعث خاتمے کی جانب گامزن ہیں- اور یہاں موجود برف بھی تیزی سے
پگھل رہی ہے- ماہرین کے مطابق آنے والے 75 سالوں میں یہ برف مکمل طور پر
پگھل جائے گی-
|
|
الاسکا
الاسکا ایک امریکی ریاست ہے جو کہ امریکہ کے انتہائی شمال میں واقع ہے-
لیکن موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اس کے وجود کو بھی خطرات لاحق ہیں- ممکن ہے
اس جگہ پر موجود برف پگھل جائے جو کہ اس مقام کی خوبصورتی کا باعث ہے- اس
صورت میں نہ صرف الاسکا کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان ہوگا بلکہ یہاں کے
ماحولیاتی نظام میں بھی ڈرامائی تبدیلیاں واقع ہوں گی-
|
|
اتھاباسکا گلیشیر
یہ شمالی امریکہ کا سب سے زیادہ وزٹ کیا جانے والا گلیشیر ہے جو کہ 2.3
اسکوائر میل کے رقبے پھر پھیلا ہوا ہے- تاہم یہ گلیشیر بھی گزشتہ 125 سالوں
سے مسلسل پگھل رہا ہے اور اپنے خاتمے کے انتہائی قریب ہے- |
|