سیاحوں کو توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف لگژری ہوٹل مسلسل
خوبصورت اور جدید سہولیات سے آراستہ پول تعمیر کر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے
کہ انسانوں کے تیار کردہ یہ پول قدرت کے تخلیق کردہ خوبصورت اور حیرت انگیز
پول کا مقابلہ کسی صورت نہیں کرسکتے- ہم یہاں جن پول کا ذکر کر رہے ہیں یہ
مختلف آبشاروں اور سمندروں کے باعث قدرتی طور پر وجود میں آئے ہیں-
|
Travertine Terraces
ترکی کے علاقے Pamukkale میں واقع ان پول کی یہ خوبصورت شکل یہاں پائے جانے
والے کاربونیٹ معدنیات کے باعث وجود میں آئی ہے- اس پول کا پانی گرم ہوتا
ہے جس کا درجہ حرارت بعض اوقات 100 سینٹی گریڈ تک جا پہنچتا ہے- عالمی
ثقافتی ورثے میں شامل یہ ان پول میں سے ایک ہے جو لوگوں کی تفریح کے لیے
سارا سال کھلا رہتا ہے- |
|
Devil's Pool
زمیبیا میں واقع یہ پول کمزور دل والوں کے لیے نہیں ہے کیونکہ اگر ایک بھی
غلط قدم رکھا تو انسان سیدھا 355 فٹ گہرائی میں چلا جاتا ہے- تاہم پانی کی
سطح کے نیچے ایک پتھریلی دیوار موجود ہے جو کہ تیراکوں کی حفاظت کرتی ہے-
یہ پول وکٹوریہ آبشار سے براہ راست ملحق ہے- اس پول میں تیراکی صرف خشک
موسم میں ہی کی جاسکتی ہے جب پانی کی سطح کم ہوتی ہے اور یہ موسم جنوری سے
اگست تک کا ہوتا ہے-
|
|
Kuang Si Waterfall
تین حصوں پر مشتمل یہ خوبصورت آبشار لاس کے علاقے Luang Prabang کے نزدیک
واقع ہے- ان آبشار کا پانی نیچے 60 میٹر گہرائی میں ان پول میں جا کر گرتا
ہے- یہ پول بھی مسلسل سالوں تک یہاں پانی گرتے رہنے کی وجہ سے وجود میں آئے
ہیں-
|
|
Ponta di Ferreira
آزورس جزائر میں قدرتی سمندری تالابوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے. یہ مقام
پوتگال کے علاقے São Miguel میں واقع ہے جو کہ سمندر کی وجہ سے وجود میں
آیا ہے- یہ گرم پانی کا پول ہے- تیراکوں کو یہاں تک پہنچنے کے لیے پتھریلی
چٹانوں کو پار کرنا پڑتا ہے لیکن اس کے بعد یہاں آرام دہ تیراکی سے لطف
اندوز ہوا جاسکتا ہے-
|
|
Top Ponds, Valley View Hot Springs
کولوراڈو کے علاقے Villa Grove میں واقع یہ گرم چشموں کا ایک سلسلہ ہے جو
اونچائی پر واقع ہے- یہ تین تالاب ہیں جن کا پانی ایک سے دوسرے میں گرتا ہے-
ان تالابوں گرد خوبصورت جنگلی حیات پائی جاتی ہے جبکہ یہ قدرتی طور پر صاف
اور گرم پانی کے حامل ہیں- اس پانی کا درجہ حرارت بعض حالات میں زیادہ سے
زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچتا ہے-
|
|
Coogee Beach Tidal Pools
آسٹریلیا کا شہر سڈنی سمندر سے ملحقہ تالابوں کا گھر ہے لیکن یہ پول یہاں
کا سب سے خوبصورت پول ہے- جب پانی دیوار کے کناروں پر سے پار ہوتا ہوا
تالاب میں گرتا ہے تو یہ بتانا مشکل ہوتا ہے کہ تالاب کا اختتام کونسا ہے
اور سمندر کا اغاز کہاں سے ہوا ہے- سڈنی میں موجود زیادہ تر پول قدرتی
چٹانی پول ہیں-
|
|
Caldeira Velha
یہ پول بھی پرتگال کے علاقے São Miguel میں واقع ہے جو کہ برساتی جنگلات
میں وجود میں آیا ہے- اس پول کا پانی گرم ہے جبکہ اس پول کا راستہ جنگلات
میں نیچے کی طرف پوشیدہ ہے - اس پول کی دیوار زنگ آلود محسوس ہوتی ہے اور
اس رنگ کی وجہ پانی میں پائے جانے والے معدنیات ہیں-
|
|