آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل پر
پابندی لگا دی گئی ہے- آئی سی سی نے اپنے فیصلے میں سعید اجمل کے بالنگ
ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا ہے جس کے بعد فوراً سعید اجمل پر پابندی عائد
کردی گئی ہے۔
سعید اجمل اس پابندی کے خلاف 14روز میں اپیل کرسکتے ہیں۔
|
|
سعید اجمل کا بولنگ ایکشن دوسری بار مشکوک رپورٹ ہوا۔ سری لنکا کے خلاف گال
ٹیسٹ کے دوران امپائروں نے ان کی 35 گیندوں کو مشکوک قرار دیا تھا۔
سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں کئی خامیاں سامنے آئی ہیں۔
|
|
مشکوک بولنگ ایکشن کے ضمن میں آئی سی سی نے حالیہ دنوں میں سخت موقف اپنایا
ہے اور صرف دو ماہ کے دوران پانچ بولروں کے بولنگ ایکشن رپورٹ ہو چکے ہیں۔ |