آپ بھی گھر بیٹھے وزیراعظم پاکستان بنیے

ڈی چوک دھرنے نے جہاں ایک جانب پاکستان کے ہر فرد کو متاثر کیا ہے، وہی دوسری طرف گوگل پلے اسٹور بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا- اس اثر کی ایک جھلک پھر سے گوگل کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے ایک گیم میں بھی دیکھی جاسکتی ہے-

گوگل پلے کی جانب سے دھرنوں پر ایک نئی اینڈروئیڈ ایپلیکیشن متعارف کروائی گئی ہے، جس کا نام "لانگ مارچ ہے" رکھا گیا ہے-
 

image


ایسے گیم متعارف کروائے جانے کے حوالے یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے بلکہ اس قبل سانحہ ماڈل ٹاؤں کے ایک کردار گلو بٹ اور اسلام آباد کے ریڈ زون میں رکھے گئے کنٹینر پر بھی گیم بنائے گئے ہیں۔

لانگ مارچ نامی یہ گیم گیارہ ستمبر 2014 کو لانچ کیا گیا ہے اور اسے کھیلنے کیلئے اینڈروئیڈ کا 2.2 یا اس سے زیادہ کا ورژن درکار ہوگا۔
 

image

گیم کھیلنے والے کو عمران خان کو رکاوٹیں، مشکلات اور کنٹینرز کو عبور کروا کر مخصوص پوائنٹس حاصل کرنے جس کے بعد پلئیر باآسانی وزیراعظم پاکستان بن جاتا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Nearly a month after Imran Khan’s PTI march to capital Islamabad and continuous sit-in since Aug 15, Google play store now features a new android game ‘Long March.’ The game entices players to experience the fun of Azadi Long March with Imran Khan, dodge and avoid hurdles like containers and earn points to become the prime minister of Pakistan.