آئی فون کے پرستاروں کا انتظار بالآخر اختتام پزیر ہوا
اور ایپل نے ایک ساتھ بڑی اور بہتر ڈسپلے والے دو نئے آئی فون اور ایپل واچ
متعارف کرا دی ہے جسے اس معروف کمپنی نے اپنی تاریخ کا نیا باب قرار دیا
ہے۔
یہ ایپل کی جانب سے اسٹیو جابز کے بعد چیف ایگزیکٹو بننے والے ٹم کوک کے
زیرتحت پہلی نئی مصنوعات ہے اور یہ اسمارٹ واچ صحت اور فٹنس ٹریکنگ کے ساتھ
کمیونیکشن کا کام بھی کرے گی۔
|
|
امریکی شہر کیوپرٹینوکے فلنٹ سینٹرمیں ہونے والی تقریب میں ایپل آئی فون
سکس متعارف کرایا، یہ فون دوسائزز میں دستیاب ہو گا، آئی فون سکس کی اسکرین
4.7 انچ جبکہ آئی فون سکس پلس کی اسکرین 5.5 انچ کی ہے۔
یہ دونوں ہی فون اب تک کے آئی فونز سے حجم میں بڑے لیکن پتلے ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ سکرین کے حجم میں اضافے کی وجہ صارفین کو اینڈروئڈ
فونز کی طرف جانے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
|
|
ان دونوں فونز کا ڈسپلے ون زیروایٹ زیرو یعنی ایچ ڈی ریزولیوشن کے
برابرہوگا، جبکہ ان کے ذریعے فورجی اوروائی فائی کالنگ سمیت آن لائن رقم کی
ادائیگی بھی ممکن ہوگی۔
آئی فون سکس پر گیمز کھیلنا ہوگا بہت دلچسپ، کیونکہ اے ایٹ نامی چپ سے فون
کی پروسیسنگ پاور پچیس گنا بڑھ گئی ہے۔
فون میں نصب 8 میگا پکسل کیمرہ دو سو چالیس فریمز فی سیکنڈ کیپچر کرتا ہے۔
|
|
یہ فون موشن چپ اور بیرو میٹرکی مدد سے یہ بھی بتا سکتا ہے کہ آپ نے روز
کتنی سیڑھیاں چڑھیں۔
یہ نئے آئی فون آئی او ایس 8 آپریٹنگ نظام پر کام کریں گے جو 18 ستمبر سے
دستیاب ہوگا۔
|
|
کمپنی کے مطابق آئی فون 6 اور 6 پلس 19 ستمبر سے عالمی بازار میں دستیاب
ہوں گے اور امریکہ میں یہ دو برس کے معاہدے پر 199 ڈالر سے 499 ڈالر تک کی
قیمت پر ملیں گے۔ |
|
|