اب اس سے زیادہ شناختی کارڈ کی اور اہمیت کیا ہوگی کہ
بھارت میں ہندوؤں کے بھگوان ہنومان کو بھی اپنی اپنی پہچان کے لیے شناختی
کارڈ بنوانا پڑ گیا- جی ہاں آج کل بھارت میں حکام ہندوؤں کے دیوتا ہنومان
کے نام سے جاری کیے جانے والے ایک شناختی کارڈ کے معاملے کی زور و شور سے
تحقیقات کر رہے ہیں۔
|
|
ہندو بھگوان ہنومان کا یہ شناختی کارڈ ریاست راجستھان انتظامیہ کی جانب سے
جاری کردہ ہے۔ اور اس شناختی کارڈ میں بھگوان کا پتہ بھی درج ہے: وارڈ نمبر
06، پنچایت کمیٹی کے پاس، رام گڑھ، سیکر، داتارا مگڑھ، راجستھان -332703.
کارڈ کا نمبر 2094 7051 9541 ہے جبکہ اس پر ہنومان کی تصویر بھی لگائی گئی
ہے۔ کارڈ پر ولدیت میں ’پون جی‘ نام درج ہے۔ ( ہندو مذہب کے بھگوان ہنومان
کے والد کا نام پون تھا)-
ان شناختی کارڈ کی عام ڈاک سے کی جاتی ہے اسی وجہ سے یہ کارڈ مقامی ڈاكیے
کے پاس پہنچا اور دو تین دن کی تلاش کے بعد بھی اسے ایڈریس تلاش کرنے
کامیابی نہیں ملی، تو اسے لگا لفافے پر لکھا پتہ شاید نامکمل ہے۔ مکمل پتے
کے لیے ڈاکیے نے لفافہ کھولا، تو اندر ہنومان کی تصویر والا شناختی کارڈ
نکلا۔
|
|
ڈاکیے نے کارڈ بنگلور میں شناختی کارڈ کے مرکزی دفتر کو ارسال کردیا-جبکہ
اس دوران ڈاكیے ھيرا لال سینی نے ’ہنومان جی ‘نام کے ایک مقامی باشندے سے
بھی بات مگر اس شخص نے یہ کہہ کر اسے لوٹا دیا کہ یہ کارڈ ان کا نہیں ہے۔ |