دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے ممالک

مختلف ممالک اپنی ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے خام تیل کا استعمال بہت بڑی مقدار میں کر رہے ہیں- اور تمام ممالک اپنی معیشت مزید مضبوط بنانے کے لیے تیل کے نئے ذخائر دریافت کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور اس پر ایک خطیر رقم بھی خرچ کر رہے ہیں- ہم آپ کو ایسے ممالک کے بارے میں بتائیں جو دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرتے ہیں-
 

کویت
کویت دنیا کا دسواں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک ہے اور یہ یومیہ 2.75 ملین بیرل تیل پیدا کرتا ہے جو تیل کی عالمی پیداوار کا 3 فیصد ہے- کویت نے 1938 میں پہلی مرتبہ اپنے کنوؤں سے تیل نکالنے کا آغاز کیا اور اب تک یہ کم سے کم 104 بلین بیرل تیل نکال چکا ہے- اس پیداوار میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا تھا اگر بہترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا تو-

image


برازیل
فہرست میں نویں نمبر پر برازیل ہے جو کہ یومیہ 2.8 ملین بیرل تیل پیدا کرتا ہے اور یہ تیل کی عالمی پیداوار کا 3.15 فیصد بنتا ہے- 2006 میں Petrobra نے اعلان کیا تھا انہوں نے مغربی ہمسفائر میں تیل کے بہت ذخائر دریافت کیے ہیں جو کہ کئی دہائیوں تک چل سکتے ہیں-

image


مکیسیکو
میکسیکو کو اس فہرست میں آٹھواں نمبر حاصل ہے- یہ ملک یومیہ 2.95 ملین بیرل تیل پیدا کرتا ہے جو کہ تیل کی کُل پیداوار کے 3 فیصد سے زائد بنتا ہے- میکسیکو کی کمائی کا 10 فیصد حصہ صرف اسی تیل کی بدولت ہے- اور یہی تیل میکسیکو ایک بڑی معیشت اور متعدد ملازمتوں کی وجہ ہے-

image


یو اے ای
دنیا کا ساتواں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک یو اے ای ہے اور یہ یومیہ 3.23 ملین بریل تیل پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-اور یہ دنیا بھر میں روزانہ نکالے جانے والے تیل کا 3.6 فیصد بنتا ہے- خلیج فارس کے دبئی اور ابو ظہبی وہ مقبول ترین حصے ہیں جو تیل کی دولت سے مالا مال ہیں-

image


کینیڈا
فہرست میں چھٹے نمبر پر کینیڈا ہے جو روزانہ 3.92 ملین بیرل تیل پیدا کرتا ہے اور یہ پوری دنیا میں روزانہ کی بنیاد پر پیدا کیے جانے والے تیل کا 4 فیصد ہے- یہ ملک میپل لیف اور موس کے علاوہ تیل کی وسیع مقدار کی پیداوار کے حوالے سے بھی دنیا بھر میں مشہور ہے-

image


ایران
5ویں نمبر پر موجود ایران یومیہ 4.13 ملین بیرل تیل پیدا کرتا ہے اور یہ پوری دنیا میں ہونے والی تیل کی پیداوار کا 4.5 فیصد بنتا ہے- ایران OPEC (Organization of Petroleum Exporting Countries) کا ممبر بھی ہے اور اسی وجہ سے تیل کی قیمتوں پر اثر انداز بھی ہوتا رہتا ہے-

image


چین
چین دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک ہے اور یہ روزانہ 4.19 ملین بیرل تیل پیدا کرتا ہے جو کہ دنیا کی کُل پیداوار کا 4.7 فیصد بنتا ہے- چین گزشتہ 50 سالوں سے مسلسل اپنے تیل کی پیداوار میں اضافہ کرتا چلا آرہا ہے- لیکن اس کی اتنی بڑی آبادی اور اعلیٰ معیشت کے باوجود یہ پیداوار اب تک کافی نہیں ہے- اور یہ اپنی پیداوار سے زیادہ تیل استعمال کرتا ہے جس کے لیے سے تیل امپورٹ کرنا پڑتا ہے-

image


روس
فہرست میں تیسرے نمبر پر روس ہے جو یومیہ 10.3 بلین بیرل تیل پیدا کرتا ہے- یہ پیداوار دنیا کے تیل کی پیداوار کی 11.64 فیصد ہے- روس اپنے تمام ذخائر سے تیل نہیں نکالتا جبکہ یہاں آرکٹک برفانی سمندر تلے بھی تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں-

image

امریکہ
امریکہ دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک ہے اور یہ روزانہ 10.59 ملین بیرل تیل پیدا کرتا ہے- یہ پیداوار دنیا بھر میں پیدا کیے جانے والے تیل کی 12 فیصد ہے- لیکن پھر بھی امریکہ کو اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید تیل میکسیکو اور کینیڈا سے درآمد کرنا پڑتا ہے-

image

سعودی عرب
سعودی عرب کو دنیا کا سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے ملک کا اعزاز حاصل ہے اور یہ روزانہ 11.75 ملین بیرل تیل پیدا کرتا ہے جو کہ دنیا بھر کے تیل کی پیداوار کا 13.24 فیصد بنتا ہے- اسی وجہ سے تیل کا تاج بھی اسی کے سر ہے تاہم یہ غیر محفوظ بھی ہے کیونکہ اس کی تمام تر معیشت کا انحصار صرف تیل پر ہی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Despite the advent of the green economy, oil remains a valuable commodity capable of creating fortunes (and using them to purchase Premier League clubs or World Cups). With China recently surpassing the US in oil imports, the situation seems unlikely to change any time soon.