گلو بٹ کا نام اوکسفرڈ ڈکشنری میں شامل٬ معنی کیا؟

لاہور میں رونما ہونے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک کردار گلوبٹ کی شہرت میں دن بدن مسلسل اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور اب تک بات آکسفورڈ ڈکشنری میں نام کے اندراج تک جا پہنچی ہے اور نام کے معنی بھی گلو بٹ کے کردار کی عکاسی کرتے دکھائی دیتے ہیں-

گلو بٹ کا نام اوکسفرڈ ڈکشنری میں شامل کیے جانے کو نام کی مشہوری سے مشروط کیا گیا تھا اور اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد ہی ’’گلو‘‘ نام مڈکشنری کے نئے ایڈیشن میں شامل کر لیا جائے گا۔
 

image


نام کی شمولیت کا یہ فیصلہ متعدد پاکستانی شہریوں کے اوکسفرڈ ڈکشنری کی انتظامیہ سے رابطہ کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے-

دوسری جانب آوکسفرڈ ڈکشنری کے ماہرین نے ’’گلو‘‘ (GULLU) کے معنی ایسے روئیے کو دئیے ہیں جس میں اقتدار کے نشے میں کوئی شخص تھوڑ پھوڑ کرے اور ایسے رویئے کو ’گلو ازم‘ (GULLUISM) کا نام دیا گیا ہے۔

ڈکشنری میں شامل کیے جانے والے ’گلو ازم‘ کے لفظ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ ایسا رویہ ہے جو کہ ہر انسان میں موجود ہوتا ہے جس میں ہر شخص کسی نہ کسی کی سپورٹ سے ایسے کام کر جاتا ہے جو کہ اس کو نہیں کرنا چاہیئں اور ان کاموں سے معاشرے کو نقصان پہنچتا ہے۔
 

image

گلو بٹ کے رویئے سے دنیا بھر کے لیے ایک مثال قائم ہو گئی ہے جب کہ اسے عبرت کا نشان بھی بنا دیا گیا ہے اس لیے آئندہ جب بھی کوئی ایسی حرکت کرے گا تو اس کے اس فعل کو ’گلو ازم‘ کے نام سے پہچانا جائے گا۔

گلو بٹ کی توڑ پھوڑ پر پہلے ہی گوگل پلے اسٹور پر 20 سے زائد گیم سامنے آچکے ہیں ، ان گیمز کو 10ہزار بار سے زائد دفعہ ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا چکا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A political gathering is pelted with bricks; the house or vehicle of someone with a political background is vandalised; a state institution like PTV is broken into; who is responsible for this politically motivated violence in Pakistan? Of course, it's Gullu Butt(s).