دنیا کی خوفناک ترین سیڑھیاں٬ کمزور دل والوں کا کام نہیں

دنیا بھر کی سیر کا شوق رکھنے والے افراد کو سفر کے دوران بعض اوقات بہت سے ایسے مشکل ترین راستوں سے بھی گزرنا پڑتا ہے جنہیں دیکھ کر کمزور دل والے افراد تو صرف سوچتے ہی رہ جاتے ہیں- لیکن مضبوط دل کے مالک اپنے شوق کی تسکین کے لیے سب کچھ گزرنے کو تیار رہتے ہیں- ایسے ہی چند تنگ اور دشوار گزار راستوں کا ذکر آج آپ اس آرٹیکل میں پڑھیں گے- یہ راستے درحقیقت انسانوں کی تخلیق کردہ سیڑھیاں ہیں جو کہیں تو اونچے پہاڑوں پر چڑھنے کے لیے بنائی گئیں ہیں تو کہیں مختلف عمارات تک رسائی حاصل کے لیے-
 

image
یہ سیڑھیاں ایکواڈور کے pailon del diablo نامی آبشار کو جاتی ہیں- یہ سیڑھیاں صرف دیکھنے میں ہی خوفناک نہیں بلکہ ان پر چڑھنے کے لیے انسان کو اپنا دل مضبوط کرنا پڑتا ہے-
 
image
پیرو میں واقع ماچو پیچو کے کھنڈرات میں موجود مون ٹیمپل کو دیکھنے کے لیے سیاحوں کو گرینائٹ پر پہاڑوں پر بنی 600 سیڑھیوں چڑھنی پڑتی ہیں- ان 600 سیڑھیوں میں سے متعدد سیڑھیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار بھی ہیں-
 
image
فرانس میں واقع Janssen کے مشاہداتی مقام تک پہنچنے کا راستہ پہلی نظر میں کسی صورت خوفناک معلوم نہیں ہوتا لیکن جب انسان اس راستے پر چل کر اوپر پہنچنے کی کوشش کرتا تو اسے راستے کی خطرناکی کا اندازہ ہے-
 
image
Huashan چین کے 5 پہاڑوں میں سے ایک ہے اور یہاں بھی ایک ایسا خطرناک راستہ یا ایسی دل دہلا دینے والی سیڑھیاں موجود ہیں جنہیں چڑھنا کمزور دل والوں کے بس کی بات نہیں ہے -
 
image
یہ چکردار سیڑھیاں بارسلونا کے Sagrada Familia نامی چرچ کے بیل ٹاور میں بنی ہیں اور ان سیڑھیوں کے گرد ایسی کوئی حفاظتی شے موجود نہیں جسے لڑکھڑانے کی صورت میں تھام کر بچا جاسکے-
 
image
ناروے کے لائیس فورڈ کی سیڑھیاں دنیا کی لکڑی کی بنی سب سے بڑی سیڑھیاں ہیں- اور یہ 4444 قدمچے ہیں جن پر چڑھ کر انسان 2427 کی فٹ کی بلندی تک جا پہنچتا ہے-
 
image
ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کیلیفورنیا میں واقع مشہور یوسمیٹ نیشنل پارک کا رخ کرتی ہے لیکن ان کے لیے سب سے مشکل کام چڑھائی پر چڑھنا ہوتا ہے- ان سیاحوں کو 400 میٹر کی بلندی پر پہنچنے کے لیے صرف اس واحد راستے کو اختیار کرنا ہوتا ہے- اور اس راستے کے اردگرد صرف تاریں لگی ہیں جنہیں تھام کر اوپر کی جانب چڑھا جاتا ہے-
 
image
نیویارک کی سیر کو جانے والے سیاح مجسمہ آزادی پر چڑھنے کے لیے باقاعدہ طور ٹکٹ حاصل کرتے ہیں- یہ سیاح مجسمہ آزادی میں موجود دشوار گزار سیڑھیوں کے ذریعے تاج تک جاپہنچتے ہیں- مجسمہ آزادی کی بلندی ایک 20 منزلہ عمارت کے برابر ہے-
 
image
ہوائی کے علاقے Oahu میں موجود Haiku نامی یہ سیڑھیاں انتہائی خطرناک ہیں اور انہیں مستقل طور پر بند کردیا گیا ہے- اور ساتھ ہی یہاں موجود گارڈ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کوئی بھی یہ 3922 سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش ہرگز نہ کرے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

From the 70 per cent incline on the stairs of the Cambodia's Angkor Wat temple to the slippery rock path cascading down the side of Ecuador's Pailon de Diablo Waterfall, the scariest steps are often as stunning as they are terrifying. Even the world's most adventurous traveller will be challenged by the Half Dome in Yosemite National Park, in California, where a cable ladder is required to ascend the 400m incline.