دنیا کی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے جدید ترین
آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کی ابتدائی معلومات دنیا کے سامنے پیش کردی ہیں۔ اور
ونڈوز 10 موجودہ کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 8 کی جگہ استعمال کی جائے گی۔
نئے آپریٹنگ سسٹم کو پہلی بار براہِ راست انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے
گا۔
|
|
مائیکرو سوفٹ کا کہنا ہے کہ ونڈوز 10 موبائل فون، ٹیبلٹ، پی سی، ایکس باکس
گیمز کنسولز وغیرہ جیسے مختلف قسم کے آلات کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہوگی-
نئے آپریٹنگ سسٹم میں ایک مرتبہ پھر سٹارٹ مینو رکھا گیا ہے٬ یہ مینو ونڈوز
8 سے ہٹا لیا گیا تھا۔
نئے آپریٹنگ سسٹم میں صارفین پسندیدہ ایپلیکیشنز کی فہرست بھی دیکھ سکیں گے
اور ساتھ ہی اس میں لائیو ٹائلز بھی موجود ہوں گے جبکہ ٹائلز اور مینوز کو
اپنی مرضی کے مطابق بڑا چھوٹا بھی کیا جاسکے گا-
ونڈوز 10 میں تازہ ای میلز، فیس بک میسیجز اور موسم کی پیش گوئیوں کی اپ
ڈیٹس سے متعلق ایپلیکیشنز کی تازہ ترین معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت بھی
موجود ہوگی
اس آپریٹنگ سسٹم کا رویہ اس بات پر منحصر کرے گا کہ یہ کس چیز میں استعمال
کیا جا رہا ہے۔
اپنے پیش رو آپریٹنگ سسٹم کے برخلاف اس کے صارفین کو ڈیسک ٹاپ موڈ سے ٹچ
فوکسڈ موڈ کے متبادل میں منتقل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
|
|
اس سے قبل مائیکرو سوفٹ کو ونڈوز 8 ورژن بہت زیادہ مختلف ہونے کی وجہ سے
بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے بہت سے بڑے اداروں نے
اس کے استعمال سے گریز کیا تھا-
ابتدا میں ونڈوز 8 میں سٹارٹ کا بٹن موجود نہیں تھا٬ بعد میں بٹن تو شامل
کر دیا گیا لیکن اس صورت میں بھی ونڈوز یا تو ٹچ فوکسڈ انٹر فیس پر جاتی یا
پھر ماؤس پریس نظام پر جبکہ نئے نظام میں دونوں پر بیک وقت جانا ممکن ہوگا۔
اس ہفتے کے آخر تک مائیکروسافٹ لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کے لیے اپنے ابتدائی
صارفین کو ونڈوز 10کا ’ٹیکنیکل پریویو‘ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ |