پاکستان میں آج “ خونی چاند گرہن “ ہوگا

آج شمالی اور جنوبی امریکا اور ایشیا کے متعدد ملکوں میں سرخ چاند یعنی مکمل چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔ اور اس چاند گرہن کو ’بلڈ مون‘ کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں چاند گرہن 5 گھنٹے اور 18 منٹ پر محیط ہوگا جو آج دوپہر 1 بج کر 16 منٹ پر شروع ہو گا اور 6 بج کر 34 منٹ تک جاری گا، چاند گرہن ساڑھے تین بجے کے وقت اپنی انتہاء پر ہوگا اور اس دوران چاند گہرے سرخ رنگ کا نظر آئے گا جسے لاہور شہر میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
 

image


آج ہونے والے چاند گرہن کے دوران چاند نارنجی یا لال نظر آئے گا اور اس کا سبب ہماری فضا میں پھیلی سورج کی شعائیں ہوں گی۔ یہی وجہ ہے کہ اس چاند گرہن کو ’بلڈ مون‘ یا ’خون چاند‘ یا ’لہورنگ چاند‘ کہا جا رہا ہے۔

پاکستان میں چاند نکلتے وقت چاند گرہن کی ہلکی سی جھلک دیکھی جا سکی گی جبکہ بھارت کے مشرقی علاقوں میں یہ منظر ذرا زیادہ دیر تک نظر آ سکتا ہے۔ اور زمین کا یہ واحد قدرتی سیارہ ہے جو پوری طرح زمین کے عکس کے زیرِ اثر چھپ جائے گا۔

اس سے قبل مکمل چاند گرہن رواں سال 15 اپریل کو ہوا تھا جبکہ کے آئندہ مکمل چاند گرہن اگلے سال سنہ 2015 میں چار اپریل کو متوقع ہے۔
 

image

 ناسا کے مطابق آٹھ اکتوبر کا ’بلڈ مون‘ یورپ اور افریقہ میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A ‘blood moon’ will be visible across large parts of parts of North America early tomorrow morning. On Wednesday morning at 6:25am EST (11.25am BST) time the moon will pass into Earth’s shadow, making it appear red.