اگر اس ظاہر پرست دنیا کے ظاہر
پرست لوگ کسی قالب میں پوشیدہ روح تک رسائی حاصل کر لیں تو بہت ممکن ہے کہ
بہت سے لوگ بہت سے لوگوں کی دل شکنی و دل آزاری جیسے اخلاقی جرم سے خود کو
بچا سکیں کہ ہم میں سے اکثر اپنی کم فہمی و ناسمجھی کے باعث بغیر سوچے
سمجھے الفاظ کے نشتر سے ایسا وار کرتے ہیں کہ جو سیدھا بدن کو چیرتا ہوا دل
اور روح کو گہرائی تک زخمی کرتا چلا جاتا ہے روح تک رسائی کا فن جان لینے
سے کوئی کسی کا دل نہ دکھائے کسی کی وجہ سے کیسی کی آنکھ میں آنسو نہ آئے
محبت عام ہو نفرت کم سے کم ہو جائے
قصہ مختصر! ہمیں چاہیے کہ ہم ظاہر پرستی کو چھوڑ کر باطنی حسن تک رسائی کا
علم و فن سیکھیں تاکہ ہم کائنات کے ظاہری حسن کے ساتھ ساتھ باطنی و پوشیدہ
حسن و خوبصورتی سے بھی اپنی آنکھوں دل اور روح کو سکون خوشی اور لطف بہم
پہنچا سکیں باطنی خوبصوتی سے بھی فائدہ اٹھا سکیں |