خدیجہ رضی اﷲ عنھا کے سینکڑوں احسان ہیں اسلام پر

 بعثت رسول ﷺ ہوئی وہ خوشخنصیب ماں جس نے سب سے پہلے چہرہ مبارک کادیدار کیانزول وحی کے بعد سب سے پہلے اطلاع نبی کریم ﷺ نے گھر میں آکرانہی کودی اگر تصورات کی دنیامیں گھوم کرغور کیاجائے تواﷲ کی زمین پر یہی ماں ہیں جنہوں نے خواتین میں عاقلہ بالغہ اورسب سے پہلی امت مسلمہ کی مسلمہ خاتون ہونے کااعزازحاصل کیا۔سرکاردوعالم ﷺ کی خدمت کی ،جمال نبوت اورکمال نبوت سے انہوں نے بہت فیض پایاان کے اوصاف کااگر تفصیلاًذکر کیے جائیں توطویل کتاب بن جائے گی ان اماں جان نے اپناجان مال سب کچھ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں پیش کردیا،اورکہہ دیاکہ میں کیامیرامال جان سب نامِ محمدﷺ پر قربان ایک بار نہیں ہزاربار قربان ۔
سرتاقدم اﷲ کی شان ہیں یہ
ان سا نہیں انسان وہ انسان ہیں یہ
قرآن تو ایمان بتاتا ہے انہیں
ایمان یہ کہتاہے میری جان ہیں یہ

یہ وہ ہستی ہیں جن کاہرمسلمان مردوعورت کی گردن پرقرض ہے ان کی بہت سے اولیات ہیں جن میں سے دس کاذکر کیاجاتاہے
1۔رسول کریم ﷺ سے سب سے پہلے ان کی شادی ہوئی
2۔سب سے پہلے آپ ﷺ پروہی ایمان لائیں
3۔سب سے پہلے آپ ﷺ کے ساتھ انہی نے نماز پڑھی
4۔سب سے پہلے آپ ﷺ کی اولاد انہی سے ہوئی
5۔آپ ﷺ کی ازدواج میں سب سے پہلے جنت کی بشار ت انہیں ملی
6۔آ پ ﷺ کی پہلی زوجہ وفات کے اعتبار سے بھی یہی بنی
7۔یہ پہلی شخصیت ہیں جن کی قبر مبار ک میں آ پ ﷺ اترے
8۔سب سے اﷲ نے انہیں سلام کہلوایا
9۔مومنات میں سے پہلی صدیقہ خاتون ہیں
10۔نبی پاک ﷺ پروحی نازل ہونے کے بعدآپ ﷺ کوسب سے پہلی تسلی دینے کااعزاز بھی آپ ہی کوحاصل ہواہے ۔

یہ سیدہ طاہرہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اﷲ تعالیٰ عنھاہیں ۔حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اﷲ عنھاجنہوں نے نبی پاک ﷺ کوہر حال میں تسلی دی آپ رضی اﷲ عنھا کا نکاح حضرت ابو طالب نے پڑھایا آپ رضی اﷲ عنھا نے آپ ﷺکی باطنی سیرت سے متاثر ہو کر پانچ صفات کو بیان کرتے ہوئے نکاح کاپیغام بھیجا
۱ آپﷺ کی صداقت قابل فخر ہے
۲ آپﷺ کی خوش اخلاقی ضرب المثل ہے
۳ آپﷺ کی امانت داری قابل رشک ہے
۴ آپﷺ قوم میں باوقار اور باشرف ہیں
۵ آپﷺ کا اور ہمارا خاندان ایک ہے

حضرت خدیجہ رضی اﷲ تعالٰی عنھا نے نبی پاک ﷺ کے ساتھ 25سال بے مثال زندگی بسر کی حضرت خدیجہ رضی اﷲ عنھا کا مال تجارت لے کر نبی پاکﷺ جب گئے تو واپسی پے حضرت خدیجہ نے قافلہ کے انتظار میں کھڑے ہو کر یہ منظر دیکھا کہ ابر نبیﷺ ہپرسایہ کر رہا ہے آپﷺ کے اخلاق اور کردار کو دیکھ اور سنکرحضرت نبی ﷺ کی سچی غلام بنیں اور انجام کار یہ ہوا دنیا وآخرت دونوں میں آپﷺ کی اہلیہ محترمہ بننے کا اعزاز ملا
ان کے مولیٰ کے ان پرکروڑوں سلام
ان کے اصحاب وعترت پہ لاکھوں سلام
پارہائے صحف،غنچہائے قدس
اہلبیت نبوت پہ لاکھوں سلام
اہل اسلام کی مادرانِ شفیق
بانوانِ طہارت پہ لاکھوں سلام

حضرت خدیجہ رضی اﷲ عنھا کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نبیﷺ نے خود اپنے مبارک ہاتھوں سے آپ رضی اﷲ عنھا کو قبر مبارک میں اتارا میری زبان بول پڑی
میرے محبوب ﷺ کی آنکھوں کا تارا بن گئیں
کل کائنات کی ماؤں کا سہارا بن گئیں

آپ ﷺ نے حضرت خدیجہ رضی اﷲ عنھا کو جنت کی بشارت دی ہے اور اﷲ کی طرف سے حضرت جبرائیل امین علیہ السلام حضرت خدیجہ رضی اﷲ عنھا پر سلام لے کر آئے ہیں میری زبان بول پڑی ہاتھ نے حرکت کی قلم نے لکھ دیا
ہوں میرے ماں باپ قربان اس مقدس نام پر
خدیجہ رضی اﷲ عنھا کے سینکڑوں احسان ہیں اسلام پر

حضرت خدیجہ رضی اﷲ عنھا اور دیگر خوش نصیب جنتی حضرات کے حالات ملاحظہ کریں ہماری کتاب جنت کے باسی ......

امام طبرانی نے ایک حدیث حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنھاسے نقل کی ہے کہ حضورﷺ نے حضرت خدیجہ رضی اﷲ عنھاکودنیامیں جنت کاانگور کھلایااس حدیث کاامام سہیلی نے بھی نقل کیاہے (زرقانی ج سوم ص 226)

ہجرت سے 3سال پہلے 65سال عمر پاکر حضرت خدیجہ رضی اﷲ عنھاماہ رمضان المبارک میں مکہ مکرمہ میں وصال فرماگئیں مشہور قبرستان حجون (جنت المعلیٰ )میں دفن کر دی گئیں (زرقانی ج3ص227،اکمال فی اسماء الرجال ص593)
انا ﷲ وانا الیہ راجعون
Qazi Israil
About the Author: Qazi Israil Read More Articles by Qazi Israil: 38 Articles with 42576 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.