جینے کے طریقے ...
(Dr. Riaz Ahmed, Karachi)
جب جدت کی بات ہو تو ہم مغرب کی
طرف دیکھتے‘ ان سے مدد اور رہنمائی مانگتے اور ان کی اندھی تقلید کرتے نطر
آتے ہیں۔ یہ بھول کر کہ تمام انسانیت کے لئے جدید ترین ضانطہء حیات تو خود
ہمارے پاس ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دین اسلام۔
.
آج ہم لوگ جن کو ساری دنیا کی تعلیم و تربیت‘ معاشروں کی اصلاح اور دنیا کی
سربراہی کرنی تھی اپنی بے عملی‘ آپس کے اختلافات اور دین سے دوری کے باعث
ان لوگوں کی ہدایات کے محتاج و محکوم ہو گئے ہیں جن کو خود ہدایت کی ضرورت
ہے۔
.
ہمیں اپنا کھویا ہوا مقام اپنے بنی ﷺ کی شریعت میں تلاش کرنا ہوگا۔ اس سے
باہر ہمارے لئے ذلت‘ رسوائی‘ غلامی اور گمراہی کے سوا کچھ نہیں۔
.
ہمت‘ شاباش کر
اطوار اپنے جینے کے
تو خود تلاش کر |
|